بالی وڈ کے مشہور اداکار ارشد وارثی نے صرف 14 سال کی عمر میں اپنے والد اور والدہ کو کھونے کا دردناک تجربہ مداحوں سے شیئر کر دیا۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ارشد وارثی نے اپنے بچپن کی افسوسناک کہانی مداحوں سے شیئر کی۔
دوران گفتگو اداکار ارشد وارثی نے انکشاف کیا کہ’ میری والدہ کے گردے خراب ہوگئے تھے، ان کے ڈائیلاسز باقاعدگی سے کیے جا رہے تھے، اس وقت ڈاکٹرز نے ہمیں خبردار کیا تھا کہ والدہ کو پانی ہر گز نہ دیا جائے، وہ مانگتی تھیں لیکن ڈاکٹر نے ہمیں پانی دینے سے منع کیا تھا‘ ۔
ارشد وارثی کے مطابق’ اس کے باوجود والدہ کی صحت خراب ہوتی چلی گئی، ایک رات انھوں نے مجھ سے پانی مانگا لیکن میں نے ان کو نہیں دیا اور اسی رات ان کا انتقال ہو گیا‘ ۔
ارشد وارثی کے مطابق ’برسوں گزرنے کے باوجود آج بھی وہ لمحے میرے دل پر نقش ہیں، سوچتا رہتا ہوں ڈاکٹرز کی بات رد کرکے انھیں آخری مرتبہ پانی پلادینا چاہیے تھا لیکن اگر میں انھیں پانی پلادیتا اور اس کے فوراً بعد وہ انتقال کرجاتیں میں تب بھی ساری زندگی خود کو مورد الزام ٹھہراتا لیکن مجھے یہ کردینا چاہیے تھا‘ ۔
دوران گفتگو ارشد وارثی نے والدین کو کھونے کے بعد ہونے والی جذباتی کیفیت اور مالی جدوجہد سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ’والد کا کاروبار پہلے ہی تباہ ہو چکا تھا یہی وجہ تھی کہ میرا خاندان کو ایک بڑے گھر سے چھوٹے گھر میں منتقل ہونا پڑا، اپنے والدین کی موت کے بعد میں بمشکل رویا تھا کیونکہ میں مرد بن کر اپنے معاملات کو مضبوطی سے سنبھالنا چاہتا تھا لیکن کچھ ہفتے گزرنے کے بعد ہی میرا ضبط ٹوٹ گیا ‘۔


























Leave a Reply