ارجن کپور نے 50 کلو وزن کم کرنے کا راز بتادیا


ارجن کپور نے 50 کلو وزن کم کرنے کا راز بتادیا

جب میں نوعمری میں تھا تو میرا وزن ضرورت سے زیادہ تھا اور میں یہ ہی سوچتا تھا کہ چہل قدمی سے بڑھ کر کوئی ورزش نہیں ہے: ارجن کپور/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے بلآخر وزن میں 50 کلو کمی کا راز بتادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل نوعمری میں ارجن کپور کا وزن 140 کلو  تھا جس کا خلاصہ اداکار نے ایک انٹرویو میں کیا۔

ارجن کپور نے بتایا کہ جب میں نوعمری میں تھا تو میرا وزن ضرورت سے زیادہ تھا اور میں یہ ہی سوچتا تھا کہ چہل قدمی سے بڑھ کر کوئی ورزش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی یہ ہی کرتا ہوں کہ جب بھی مجھے اپنا وزن کم کرنا ہوتا ہے تو میں جسمانی طور پر متحرک رہتا ہوں کیونکہ  آپ کھانا کھا کر بیٹھے رہنے کے بعد وزن بڑھنے کی شکایت نہیں کرسکتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور ماضی میں بتا چکے ہیں کہ وہ کھانے کے بہت شوقین ہیں، انہوں نے فاسٹ فوڈ کے ساتھ ساتھ کاربوہائیڈریٹس اور چینی سے بنے کھانوں سے پرہیز کرکے بھی وزن کم کیا ہے۔

اس کے علاوہ اداکار نے ایک اور انٹرویو میں اپنے وزن بڑھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تھائی رائیڈ گلینڈ کی بیماری کا شکار رہ چکے ہیں جس کے سبب ان کا وزن بڑھا اور اس بیماری کا شکار ان کی والدہ اور بہن بھی تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *