اداکار زید خان کی والدہ اداکارہ زرین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں


اداکار  زید خان کی والدہ اداکارہ زرین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

فوٹو: فائل

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ اور اداکار سنجے خان کی اہلیہ زرین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو  زرین کترک نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ وہ طویل عرصے سے عمر رسیدگی سے متعلق بیماریوں میں مبتلا تھیں۔

زرین نے شادی سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری میں مختصر مگر یادگار کام کیا اور “تیرے گھر کے سامنے” اور “ایک پھول دو مالی” جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انتقال کی خبر سننے کے بعد بالی وڈ شخصیات کی جانب سے افسوس اور تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *