پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید نے منگنی کرلی۔
گزشتہ روز سبینہ سید اور خاقان شاہنواز نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت کولیبرشن پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔
پوسٹ میں دونوں روایتی پنجابی لباس میں کھیت میں بیٹھے نظر آئے، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہمارا تو ہوگیا، آپ لوگ اپنا اپنا دیکھ لو، ساتھ ہی خاقان نے انگوٹھی والے ایموجی کا استعمال کیا۔
اداکار جوڑے کی پوسٹ پر اداکاروں، مداحوں، دوستوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ سبینہ سید نے انسٹاگرام اسٹوریز پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔
واضح رہے کہ سبینہ سید نے 2017 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جبکہ خاقان شاہنواز نے 2023 میں اداکاری کا سفر شروع کیا، سبینہ سید متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری سے پہچان بنا چکی ہیں۔


























Leave a Reply