اداکارہ عائشہ خان کی موت سے متعلق پولیس نے ابتدائی بیان جاری کردیا


اداکارہ عائشہ خان کی موت سے متعلق پولیس نے ابتدائی بیان جاری کردیا

اداکارہ کی موت سے متعلق مزید کارروائی بیٹے کے آنے کے بعد ہی کی جائے گی: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: پولیس نے اداکارہ عائشہ خان کی موت سے متعلق ابتدائی بیان جاری کردیا۔

پولیس کے مطابق عائشہ خان کی لاش گلشن اقبال بلاک 7 میں فلیٹ سے ملی، ان کی موت طبعی ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد واضح ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  عائشہ خان رات گئے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، فلیٹ سے شواہد اکٹھے کرلیے جب کہ کزنز اور پڑوسیوں سے بھی بیان لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع ہے کہ ان کا بیٹا بیرون ملک سے کراچی کے لیے نکل گیا ہے، مزید کارروائی بیٹے کے آنے کے بعد ہی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی،انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی ، ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں۔

عائشہ خان خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں اور گزشتہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈراموں سے دور تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *