اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں: ایاز سموں


اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار  بھی بوٹوکس کرواتے ہیں: ایاز سموں

گوگل پر میری عمر بالکل ٹھیک ہے، میں 38 سال کا ہوں اور اسے میں نے کبھی نہیں چھپایا: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکار ایاز سموں  نے اعتراف کیا ہے کہ  اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں۔

ایاز سموں حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نےاپنے ذاتی کیرئیر سمیت مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران شو اداکار ایاز نے اپنی اصل  عمر بتاتے ہوئے کہا کہ گوگل پر میری عمر بالکل ٹھیک ہے، میں 38 سال کا ہوں اور اسے میں نے کبھی نہیں چھپایا۔

دوران شو اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ’  میں کوئی خاص ڈائٹ یا ورک آؤٹ فولو نہیں کرتا، سب کچھ کھاتا ہوں لیکن کم مقدار میں کھاتا ہوں، فٹ اور جوان نظر آنے کے لیے میرے نزدیک  دو فارمولے ہیں، پہلا خود خوش رہیں اور  دوسرا دوسروں کو بھی خوش رکھیں‘ ۔

ایاز سموں کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی  بوٹوکس یا پروسیجر نہیں کروایا لیکن شوبز میں اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار بھی بوٹوکس اور پروسیجر کرواتے ہیں‘ْ

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے  ان مرد و خواتین کے بوٹوکس اور پروسیجرز پر کوئی اعتراض نہیں کیوں کہ اس کے فوائد اور نقصانات کے ذمہ دار وہ لوگ خود ہیں‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *