
’پیچے تو دیکھو پیچے‘ سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی۔
پیر کی صبح احمد شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے مداحوں کو افسوسناک خبر دی کہ ان کے چھوٹے بھائی پیر عمر شاہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
اہلخانہ کے مطابق عمر بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں الٹی آئی۔
اہلخانہ نے بتایا کہ الٹی کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی جس کے بعد انہیں سول اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ صبح فجر کے وقت خالق حقیقی سے جا ملے۔
یاد رہے کہ احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ شرکت کرتے تھے۔
گزشتہ برس جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی سرجری ہوئی تھی۔
Leave a Reply