اب انکو جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں، مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی: وزیراطلاعات


اب انکو جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں، مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی: وزیراطلاعات

جیل سپرنٹنڈنٹ نے رپورٹ کیا ملاقات میں سیاسی گفتگو اورسیاسی ہدایات بھی دی گئیں، جیل کے باہرکسی نے امن امان خراب کرنے کی کوشش کی تومقدمات ہوں گے، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: عطا تارڑ— فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ان کو اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں اور مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ  بانی پی ٹی آئی ملک کےلیےخطرہ ہیں اور ملک کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کروانے کےلیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔

عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ 9  مئی کو فوج کی تنصیبات پرحملےکیےگئے  جوکام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت کےلیے خطرہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی مستقبل نظرنہیں آرہا اس لیے وہ ایسا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیدی کی ملاقات قانون اورضابطے کے مطابق ہوتی ہے، کوئی ملاقات نہیں ہے، ملاقات بند ہے، جیل کے باہرکسی نے امن امان خراب کرنے کی کوشش کی تومقدمات ہوں گے، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ اب ریاست کی رٹ بحال کرنے کا وقت ہے، ان کو اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں اور مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ جیل رولز کے مطابق ملاقات میں جیل سپرنٹنڈنٹ موجود ہوتا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے رپورٹ کیا کہ ملاقات میں سیاسی گفتگو اورسیاسی ہدایات بھی دی گئیں، اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ جیل سے بیٹھ کردشمن کے ایجنڈے کوآگے بڑھایا جائے۔

وفاقی وزیر نے بتایاکہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی ہمیں کہتے ہیں کہ انہیں بانی پی ٹی آئی نے پھنسادیا ہے، بانی پی ٹی آئی انتہاپسند ہے، اسامہ بن لادن کو شہید کہتا ہے، بانی پی ٹی آئی طالبان کی سوچ رکھتا ہے اور دہشت گردوں کو اپنا دوست مانتا ہے، اس انتہاسپند شخص کو جنگی جنون سوار ہے اس کی اپنی جماعت کےلوگ انہیں کتنا برداشت کریں گے؟ پی ٹی آئی کے لوگ ان کے بیانیے کے ساتھ نہیں کھڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس خیبرپختونخوا میں گورنرراج کا سنجیدہ آپشن موجود ہے، ملک کے خلاف بیانیہ بنانے والوں کے خلاف مقدمات درج ہونگے، ان کا اب کوئی مستقبل نہیں، ان کا سیاسی اسپیس اوربیانیہ محدود کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *