لندن: آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوگیا جس کے بعد پاکستان کو بلامقابلہ فتح حاصل ہوگئی۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق بھارت کی پاکستان پالیسی محض عوامی عوامی جذبات بھڑکانےکی حکمت عملی پر مباحثہ ہونا تھا۔
اعلامیے کےمطابق جنرل (ر) زبیرمحمود حیات، سابق وزیرخارجہ حناربانی کھرنے مباحثے میں شرکت کی جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی مباحثے کے لیے لندن میں موجود ہیں۔
تاہم پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوگیا جس کے بعد پاکستان کو بلامقابلہ فتح حاصل ہوگئی۔
پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے مطابق بھارتی وفد حاضری کی ہمت نہ کرسکا، بھارتی مقررین نے اسی بحث سے راہِ فرار اختیارکی، بھارتی وفد کی دستبرداری نے بھارتی بیانے کی کمزوری بے نقاب کردی۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنما صرف ٹی وی چینلز پر شور مچاتے ہیں، علمی مباحثے میں دلیل اور جواب دینے سے گھبراتے ہیں۔میڈیا پرپاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والے بھارتی تجزیہ کار غائب ہوگئے۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن نے کہا کہ پاکستان نے دلیل، مکالمے اور قانونی مؤقف سے بحث جیتنے کی تیاری کی، بھارت نے بحث شروع ہونے سے پہلے ہی ہتھیار ڈال دیے۔
اعلامیے کے مطابق آکسفورڈ یونین جیسے غیر جانبدار فورم پر بھارتی بیانیے کی کمزوری بے نقاب ہوئی۔ بھارتی مقررین نے ممکنہ شرمندگی سے بچنے کے لیے پہلے سے طے شدہ مباحثہ خود ہی سبوتاژ کر دیا۔آکسفورڈ یونین میں بھارتی وفد کی عدم شرکت ان کے اپنے عوام کے سامنے بھی سوالیہ نشان بن گئی۔





















Leave a Reply