
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشک میں سینئر صحافی لطیف بلوچ کو قتل کردیا گیا۔
پولیس نے صحافی لطیف بلوچ کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح افراد نے صحافی کو اس کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا، قتل کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کےسینئر صحافی لطیف بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی کا قتل المناک واقعہ ہے،صحافیوں کو تحفظ فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔
Leave a Reply