
رواں سال جولائی میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘سیارہ’ کے مداحوں نے فلم کے ہیرو ہیروئن کو ایک انوکھا تحفہ دیا ہے۔
فلم سیارہ بلا شبہ سال 2025 کی سب سے مشہور بالی وڈ فلموں میں سے ایک ہے۔ یہ فلم نہ صرف بلاک بسٹر ثابت ہوئی بلکہ نوجوانوں کے دلوں کو بھی چھو گئی۔
اس فلم میں اداکار اہان پانڈے اور اداکارہ انیت پڈا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ دنوں کی یہ ڈیبیو فلم ہے اور دونوں کی اداکاری کو کافی پسند کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں فلم سیارہ کے ہیرو اداکار اہان پانڈے اور اداکارہ انیت پڈا کے ایک فین کلب نے ان کے لیے خاص قدم اٹھایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فینز نے ایک ستارے کا نام ‘سیارہ’ رکھ دیا اور انسٹاگرام پر یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر کی۔
فین کلب نے لکھا کہ ‘کچھ محبت کی کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھنے کے قابل ہوتی ہیں، صرف پردے پر نہیں بلکہ آسمان میں بھی، اسی لیے ہم نے تحفے کے طور پر ایک ستارے کا نام سیارہ رکھا تاکہ اہان اور انیت آسمان پر چمکتے رہیں’۔
اداکار اہان نے اپنے مداحوں کی جانب سے اس تحفے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اصل ستارے تو آپ ہیں۔
اداکارہ انیت نے بھی فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ فلم ختم ہو گئی ہے۔ پھر آپ ایسا کچھ کرتے ہیں اور مجھے احساس ہوتا ہے کہ کہانیاں کبھی ختم نہیں ہوتیں، وہ بس نئے آسمان ڈھونڈ لیتی ہیں۔ ایک ستارہ شاید ‘سیارہ’ کے نام سے ہے، لیکن اصل کہکشاں تو ہمیشہ آپ سب ہی ہیں۔
واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم سیارہ رواں سال 18 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق باکس آفس کمائی کی بات کی جائے تو اس فلم نے 300 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کما لیے ہیں۔
Leave a Reply