آدھی رات کو ہماری سڑکیں منی بنکاک کا منظر پیش کرتی ہیں، پھر کہتے ہیں سیلاب کیوں آیا: مشی خان پھٹ پڑیں


آدھی رات کو ہماری سڑکیں منی بنکاک کا منظر پیش کرتی ہیں، پھر کہتے ہیں سیلاب کیوں آیا: مشی خان پھٹ پڑیں

انسٹاگرام پر مشی خان کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نےمعاشرے میں پھیلی فحاشی اور عصمت فروشی پر تشویش کا اظہار کیا/ فائل فوٹو

 اداکارہ مشی خان  پاکستان میں  سڑکوں پر  پھیلی بے حیائی اور فحاشی جیسے واقعات   پر پھٹ پڑیں۔

انسٹاگرام پر مشی خان کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نےمعاشرے میں پھیلی فحاشی اور عصمت فروشی پر تشویش کا اظہار کیا۔

 ویڈیو  بیان میں مشی خان نے کہا کہ ’ میں کئی ویڈیوز دیکھ چکی ہوں،  اگر رات کے پہر سڑک پر جائیں تو خواتین سر عام برقعے پہن کر کھڑی  نظر آتی ہیں، راولپنڈی اسلام آباد میں ٹرانس جینڈر سمیت لڑکیاں اور خواتین  سڑکوں پر  کھڑے جنسی خدمات فروخت کرتے  نظر آتے ہیں، اس کے بعد مساج پارلرز جہاں لڑکیاں ماسک پہنے مساج کرتی ہیں اور ان  پارلرز میں مرد حضرات  جاتے ہیں‘ ۔

مشی خان نے  پاکستان میں وی آئی پی ہوٹلز  اور تمام غیر اخلاقی کاموں پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ   ان ساری خرافات کی وجہ  سے ایچ آئی وی سمیت دیگر بیماریاں  ہمارے معاشرے میں پھیل رہی ہیں، سوال یہ ہے کہ اس سب اقدامات کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھائی جاتی اور نہ ہی ان کی روک تھام کیلئے کوئی قدم اٹھایا جاتاہے؟  ان پر کیوں ہماری ایجنسیز کام  نہیں کررہیں؟

 اداکارہ کا مزید  کہنا تھا کہ پھر ہم کہتے ہیں سیلاب کیوں آرہا ہے، سب سے پہلے یہ دیکھیں ہمارے معاشرے میں کھلے عام ہو کیا ہرہا ہے لیکن ہمیں  اس کی کوئی فکر نہیں ، خدارا  والدین اپنے بچوں میں عام منشیات  اور پارٹیز پر بھی بات کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *