آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم


آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم

مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے: ذرائع—فوٹو: بھارتی میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو آگاہ کیا جا چکا ہے ، مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیداران سے آج مشاورت کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے مبینہ فیصلے پر جلد اپنا مؤقف دے گا۔

 ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کے حوالے سے پی سی بی جلد فیصلہ کرے گا اور اگلےچند گھنٹوں میں بورڈ ایشیاکپ کے بارے میں اپنامؤقف دے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اگرپاکستان کامطالبہ نہ ماناگیا تو ٹیم ایشیاکپ سے دستبردار ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کےمعاملے میں آئی سی سی کومیچ ریفری پائیکرافٹ کوایشیا کپ سےہٹانےکا مطالبہ کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *