Skip to content
  • Tuesday, 9 June 2026
  • 4:40 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسمارٹ فونز کے باعث شرح پیدائش میں کمی آئی ہے، تحقیق

حالیہ پوسٹس

  • لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہونیوالے تینوں ملزمان گرفتار
  • صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کو 50 روز گزرگئے، اہلخانہ پیاروں کی رہائی کے منتظر
  • گلگت بلتستان انتخابات میں کس پارٹی نے کتنے ووٹ لیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • اسکول طالبات کی بس کھائی میں جاگری، ایک طالبہ جاں بحق ، 20 سے زائد زخمی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2830 روپے کا اضافہ
Headline تازہ ترین

اسمارٹ فونز کے باعث شرح پیدائش میں کمی آئی ہے، تحقیق

DAILY MITHAN Jun 9, 2026 0


اسمارٹ فونز کے باعث شرح پیدائش میں کمی آئی ہے، تحقیق

امریکا میں ہونے والے تحقیقی کام میں یہ نتائج سامنے آئے / اے ایف پی فوٹو

اسمارٹ فونز کا استعمال تو اب دنیا بھر میں ہو رہا ہے اور اربوں افراد کے ہاتھوں میں یہ ڈیوائسز نظر آتی ہیں۔

مگر اب 2 نئی تحقیقی رپورٹس میں اسمارٹ فونز کے استعمال کا حیرت انگیز اثر سامنے آیا ہے۔

امریکا کے نیشنل بیورو آف اکنامکس ریسرچ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 2007 سے اب تک امریکا میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں 22 فیصد کمی آئی ہے۔

خیال رہے کہ 2007 وہ برس تھا جب پہلا آئی فون متعارف کرایا گیا اور تحقیق میں آئی فون یا اسمارٹ فونز کو برتھ کنٹرول (شرح پیدائش میں کمی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات) قرار دیا گیا۔

ویسے تو ماہرین امریکا میں شرح پیدائش میں کمی کو کافی عرصے تک 2008 کے عالمی اقتصادی بحران سے منسلک کرتے رہے جس کے دورن کروڑوں افراد کو مشکلات کا سامنا ہوا مگر جب معیشت ایک بار پھر بحال ہوئی تو بھی پیدائش کی تعداد معمول پر واپس نہیں آئی۔

دیگر وجوہات میں مانع حمل مصنوعات کے استعمال میں اضافہ، خواتین کی تعلیم کی شرح میں اضافہ، گھر یا بچوں کی نگہداشت کے اخراجات وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

مگر اس تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ 2007 میں آئی فون کے متعارف کرانے کے بعد اسمارٹ فونز کے استعمال سے اس حوالے سے کیا اثرات مرتب ہوئے۔

2011 تک آئی فونز صرف ایک امریکی موبائل نیٹ ورک میں دستیاب تھے تو متعدد علاقوں میں ان کا استعمال نہیں ہو رہا تھا مگر اس عرصے میں جہاں یہ اسمارٹ فونز دستیاب تھے، وہاں 15 سے 24 سال کی عمر کی خواتین میں شرح پیدائش میں 4.5 سے 8 فیصد تک کمی آئی۔

24 سال سے زائد عمر کی خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش میں معمولی کمی آئی۔

محققین کے مطابق محض آئی فونز کو ہی واحد وجہ نہیں قرار دیا جاسکتا مگر یہ واضح ہے کہ 2007 میں اسمارٹ فونز کی آمد کے بعد سے امریکا میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی آئی ہے کیونکہ سماجی میل جول گھٹ گیا ہے۔

اسی طرح امریکا کی Cincinnati یونیورسٹی کی ایک اور تحقیق میں بھی عالمی سطح پر اس سے ملتے جلتے اثر کو دریافت کیا گیا۔

اس تحقیق میں دنیا کے 128 ممالک میں اسمارٹ فونز کے استعمال کی شرح اور نوجوانوں میں شرح پیدائش کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جب اسمارٹ فونز بڑے پیمانے پر دستیاب ہوئے تو شرح پیدائش میں کمی کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

محققین نے اسے مشترکہ عالمی ٹیکنالوجی شاک قرار دیا۔

عالمی سطح پر امیر اور غریب دونوں طرح کے ممالک میں شرح پیدائش میں کمی آئی ہے جس سے معمر افراد کی تعداد بڑھی ہے اور افرادی قوت گھٹ گئی ہے اور سماجی سکیورٹی نظام پر دباؤ بڑھا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہونیوالے تینوں ملزمان گرفتار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کو 50 روز گزرگئے، اہلخانہ پیاروں کی رہائی کے منتظر
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
تازہ ترین
گلگت بلتستان انتخابات میں کس پارٹی نے کتنے ووٹ لیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسکول طالبات کی بس کھائی میں جاگری، ایک طالبہ جاں بحق ، 20 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
تازہ ترین
پیپلز پارٹی کا جی بی میں آزاد امیدواروں کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا امکان
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
کن آئی فونز میں ایپل کے نئے آئی او ایس 27 کو استعمال کرنا ممکن ہوگا؟
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
انسٹا گرام میں ایسا نیا فیچر متعارف جسکا مطالبہ صارفین سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
بارات میں دلہن کی ناچتے ہوئے انٹری پر دلہے کا باپ ناراض، شادی ختم کردی
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
شہید ایرانی رہبر اعلیٰ کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعدہوگی، ایرانی خبر ایجنسی
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
وزیرخوراک سندھ نے گندم کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
تازہ ترین
ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی کردی گئی
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ انصاری نے ماہرہ اور فہد کے نمبر کیوں ڈیلیٹ کیے؟ سینئر اداکارہ نے دلچسپ وجہ بتادی
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
ناراض بیوی کو منانے سسرال آنیوالا داماد سسر کو گاڑی تلے روند کر فرار، سسر ہلاک
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
بین اسٹوکس سے کپتانی واپس لیے جانے کا امکان
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
تازہ ترین
پاکستان کا ہیلتھ کیئر سسٹم مزید بیمار پیدا کرتا ہے: وفاقی وزیر صحت
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
سائیکو کہنے پر اداکارہ میرا برہم، فنکاروں کو عزت دینے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
تازہ ترین
چیئرمین ایرانی پارلیمنٹ قومی سلامتی و خارجہ پالیسی
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
Headline تازہ ترین
محکمہ خزانہ کی رکاوٹیں، تعلیم کا کروڑوں کا بجٹ ضائع ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
تازہ ترین
امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 9, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب حکومت وفاق کو مالی رعایت دینے پر تیار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز،آئی پی پیز کو اضافی ادائیگی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
تشدد کرنے پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل
DAILY MITHAN Jun 8, 2026