رحیم یار خان میں داماد کی گاڑی کی ٹکر سے سسر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ رحیم یار خان کے علاقے عباسیہ میں پیش آیا جہاں داماد کی گاڑی کی ٹکر سے سسر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ بیوی ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی، داماد اپنی والدہ کے ساتھ سسرال آیا تھا جہاں دوران گفتگو جھگڑا ہوا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ داماد جانے لگا تو سسر گاڑی کے سامنے کھڑا ہوگیا جس پر داماد سسر کو گاڑی کی ٹکر مار کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


























Leave a Reply