Skip to content
  • Monday, 25 May 2026
  • 1:22 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • گائے کے گوشت کے روزانہ استعمال سے بلڈ شوگر یا ذیابیطس کا خطرہ نہیں بڑھتا، تحقیق

حالیہ پوسٹس

  • بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات میں خاندان کا کوئی رکن موجود نہیں تھا: علیمہ خان
  • چین کی معاشی ترقی کو روکنےکیلئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں، اسحاق ڈار
  • ایسی کوئی ترمیم زیرغور نہیں جس میں نوجوان نسل سے ووٹ کا حق چھینا جائے، رانا ثنااللہ
  • وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستانی اورچینی کمپنیوں میں7ارب ڈالرسے زائدکےمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط
  • پاک چین دوستی کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی: وزیر اعظم
Headline تازہ ترین

گائے کے گوشت کے روزانہ استعمال سے بلڈ شوگر یا ذیابیطس کا خطرہ نہیں بڑھتا، تحقیق

DAILY MITHAN May 24, 2026 0


گائے کے گوشت کے روزانہ استعمال سے بلڈ شوگر یا ذیابیطس کا خطرہ نہیں بڑھتا، تحقیق

ایک تحقیق میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

ذیابیطس ٹائپ 2 یا ہائی بلڈ شوگر ایسے دائمی امراض ہیں جو بہت زیادہ عام ہیں۔

ایسا کہا جاتا ہے کہ سرخ گوشت بالخصوص گائے کے گوشت کے استعمال سے بلڈ شوگر اور ذیابیطس ٹائپ 2 کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

مگر اب ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ خیال غلط ہے اور گائے کے گوشت سے بلڈ شوگر کی سطح، انسولین کے افعال، ورم یا ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد کی صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

امریکا کے انڈیانا یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کی اس تحقیق میں ایک کلینیکل ٹرائل کیا گیا تھا۔

اس کلینیکل ٹرائل میں 18 سے 74 سال کی عمر کے 24 افراد کو شامل کیا گیا۔

یہ سب افراد زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپے کے شکار تھے اور ہائی بلڈ شوگر کا سامنا کر رہے تھے، مگر اس سے ہٹ کر صحت مند تھے۔

ان افراد کو 28، 28 دن تک 2 مختلف غذائی پلانز پر عمل کرایا گیا۔

پہلے مرحلے میں ان افراد کو روزانہ 2 بار کھانا کھانے کی ہدایت کی گئی اور کھانے میں گائے یا مرغی کے گوشت کا استعمال کرایا گیا۔

ان افراد کو اس عرصے میں روزانہ 100 گرام کے قریب گوشت استعمال کرایا گیا۔

اس کے بعد 28 دن تک انہیں گوشت سے دور رکھا گیا اور دونوں مراحل میں انسولین کی حساسیت، بلڈ شوگر اور پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ گائے کے گوشت کے روزانہ استعمال سے انسولین کی حساسیت یا بلڈ شوگر کی سطح پر کوئی خاص فرق دیکھنے میں نہیں آیا۔

درحقیقت محققین کے مطابق گائے کے گوشت اور مرغی کے گوشت سے ہائی بلڈ شوگر کے مریضوں پر مرتب ہونے والے اثرات لگ بھگ ایک جیسے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ گائے کے گوشت کے استعمال سے میٹابولک صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے یا ورم کا خطرہ بڑھانے والے عناصر کا سامنا نہیں ہوتا۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ تحقیق کے نتائج کسی حد تک محدود ہیں کیونکہ تحقیق کا دورانیہ زیادہ طویل نہیں تھا مگر اس عرصے میں بھی غذا سے میٹابولک اثرات مرتب ہو جاتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل کرنٹ ڈویلپمنٹ ان نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

واضح رہے کہ ذیابیطس ٹائپ 2 ایسی بیماری ہے جس کے دوران لبلبہ مناسب مقدار میں انسولین نہیں بناتا یا انسولین کو درست طریقے سے استعمال نہیں کر پاتا۔

اس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا ہے جس سے وقت گزرنے کے ساتھ اعضا کو نقصان پہنچتا ہے۔

اگر بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول نہ کیا جائے تو امراض قلب، بینائی سے محرومی، اعصاب اور اعضا کو نقصان پہنچنے سمیت دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات میں خاندان کا کوئی رکن موجود نہیں تھا: علیمہ خان
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
چین کی معاشی ترقی کو روکنےکیلئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں، اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ایسی کوئی ترمیم زیرغور نہیں جس میں نوجوان نسل سے ووٹ کا حق چھینا جائے، رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
پاک چین دوستی کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی: وزیر اعظم
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
مسجد میں پہلی بار احساس ہوا یہاں سب برابر ہیں، اسلام قبول کرنیوالے تامل اداکار کی گفتگو
DAILY MITHAN May 24, 2026
تازہ ترین
بنگلا دیش کا پاسپورٹ میں دوبارہ ‘سوائے اسرائیل’ کے الفاظ شامل کرنےکا اعلان
DAILY MITHAN May 24, 2026
تازہ ترین
پاکستان سمیت 14 ممالک کی نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کی مذمت
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اس پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
اسماعیلی برادری صراط مستقیم پر ثابت قدم رہے اور اتحاد اور پرامن بقائےباہمی کو فروغ دے، پرنس رحیم آغاخان
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ کی جانب سے یوزر نیم فیچر متعارف کرانے کی تیاری
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
آخر بیشتر افراد رائٹ ہینڈڈ کیوں ہوتے ہیں؟ نئی تحقیق میں وجہ سامنے آگئی
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کتنے شہریوں پر ایک پولیس اہلکار تعینات ہے؟
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے 4 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
کیا آپ ہیٹ اسٹروک کی ان علامات کو جانتے ہیں؟
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
شدید گرم موسم کے باعث قربانی کے جانوروں میں امراض پھیلنے لگے
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، ہلاک دہشتگردوں میں افغان خارجی سرغنہ بھی شامل
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ کامیاب پرواز کے بعد لینڈنگ کے دوران دھماکے سے تباہ
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہ ملانے پر ویرات کوہلی پر تنقید، معاملہ کیا ہوا؟
DAILY MITHAN May 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستانی اورچینی کمپنیوں میں7ارب ڈالرسے زائدکےمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
ایران امریکا مذاکرات کا اگلادور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا: وزیراعظم پُرامید
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ایک اشارہ ہےکہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 23, 2026