ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز جیت لیے۔
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نعمان خان نے انڈر 17 اور احمد رایان خلیل نے انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا۔
انڈر 17 کے فائنل میں نعمان خان نے انڈیا کے شیون اگروال کو 3 ۔ 1 سے شکست دی۔
نعمان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد مسلسل 3گیمز جیت کر انڈر 17 کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ بھارتی پلیئر کے خلاف پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 10-12، 11-7، 11-2 اور 11-5 رہا۔
ادھر احمد رایان نے انڈر 15 کے فائنل میں ملائیشین پلیئر ودھوران کو 3۔0 سے شکست دی، احمد رایان کی جیت کا اسکور 11-7، 11-3 اور 11-4 رہا۔
دوسری جانب گرلز انڈر 15 کے فائنل میں ماہ نور علی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، فائنل میں چینی پلیئر سے شکست کے بعد ماہ نور علی سلور میڈل کی حقدار بنیں۔


























Leave a Reply