ترجمان شریف فیملی نےجنید صفدر کے ویانا جانے کوجھوٹ قرار دے دیا۔
ترجمان شریف فیملی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنید صفدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ رائیونڈ میں اپنے گھر پر ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وہ جھوٹ اورفیک نیوزپھیلانےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی کاحق محفوظ رکھتےہیں۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا بیان:
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب کےسرکاری طیارے سے متعلق من گھڑت کہانیاں پھیلائی جارہی ہیں، حکومتِ پنجاب نےفیصلہ کیاہےکہ مہم کے خلاف عدالتوں سےرجوع کیاجائےگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہم میں شامل ہرفرداورپلیٹ فارم کےخلاف ہتکِ عزت قانون2024 کےتحت کارروائی ہوگی۔
پنجاب کی سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب قانون کےتحت زیادہ سے زیادہ سزا دلوانےکےلیےقانونی کارروائی کرےگی۔


























Leave a Reply