معروف بھارتی تیلگو فلم اسٹارز رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے اپنے تعلق کو اگلے مرحلے میں لے جاتے ہوئے باقاعدہ شادی کر لی ہے۔
دونوں نے تیلگو فلموں گیتھا گووندَم اور ڈیئر کامریڈ میں آن اسکرین جوڑی کے طور پر کام کیا تھا، اور اب حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ہم سفر بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے جمعرات کو صبح کے وقت اُدے پور کے عالیشان ہوٹل آئی ٹی سی میمنٹوز میں روایتی تیلگو رسومات کے مطابق شادی کی۔
جوڑے کی شام کے وقت کوڈاوا روایات کے تحت شادی کی دوسری تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
وجے دیوراکونڈا نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے اپنی بہترین دوست کو بیوی بنا لیا’۔
جوڑے نے دونوں خاندانوں کی روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے شادی 2 مختلف رسومات کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی منگنی اکتوبر 2025 میں حیدرآباد میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی۔


























Leave a Reply