کراچی: سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگ گئی، 6 فائر ٹینڈر ز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز ، اسنارکل اور واٹر باوزر بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔
دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس حکام کو فوری طورپر متاثرہ فیکٹری پرپہنچنے کا حکم دیا ہے۔
آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس کے حکم دیا گیا ہے کہ متاثرہ فیکٹری اوراطراف کے علاقوں کو محفوظ بنایا جائے۔


























Leave a Reply