Skip to content
  • Tuesday, 24 February 2026
  • 9:31 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • رمضان کے دوران قبض جیسے عام مسئلے سے بچانے میں مددگار آسان طریقے

حالیہ پوسٹس

  • سوشل میڈیا پر تنہائی کی تصویر بنے ننھے بندر کو برطانوی انفلوئنسر کی ڈھائی لاکھ ڈالر میں خریدنے کی پیشکش
  • وزیراعظم کی قطرکے نائب وزیراعظم اور وزیردفاع سے ملاقات، ایران اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
  • سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لے لی گئی، کے پی حکومت کی تردید
  • عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور
  • ’ان میزائلوں کو روکنا بہت مشکل ہے‘، ایران چین سے سُپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب
Headline تازہ ترین

رمضان کے دوران قبض جیسے عام مسئلے سے بچانے میں مددگار آسان طریقے

DAILY MITHAN Feb 24, 2026 0


رمضان کے دوران قبض جیسے عام مسئلے سے بچانے میں مددگار آسان طریقے

رمضان میں یہ مسئلہ بہت عام ہوتا ہے / فائل فوٹو

ماہ رمضان کے 29 یا 30 دن تک دنیا بھر میں مسلمان 14 سے 15 گھنٹوں تک کچھ کھاتے پیتے نہیں جبکہ نیند کے دورانیے میں کمی سمیت طرز زندگی میں بھی کافی تبدیلیاں آتی ہیں۔

اس کے نتیجے میں نظام ہاضمہ کے مسائل جیسے قبض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران لوگوں میں قبض ، پیٹ پھولنے، بھاری پن یا بہت زیادہ بھرنے جیسے مسائل کا امکان نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

غذا میں فائبر کی کمی، سست طرز زندگی، ناکافی مقدار میں پانی پینا جیسے طرز زندگی کے عناصر قبض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

2017 میں جرنل آف ریلیجن اینڈ ہیلتھ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ رمضان کے دوران روزے رکھنے والے افراد میں قبض کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے۔

مگر قبض کو خود سے دور رکھنا اتنا مشکل بھی نہیں ماہرین نے اس حوالے سے چند آسان ٹپس شیئر کی ہیں۔

تیزی سے کھانے سے گریز کریں

اگر آپ افطار میں بہت زیادہ تیزی سے کھاتے ہیں تو ضرورت سے زیادہ مقدار میں کھانا کھا لیتے ہیں جس سے قبض، پیٹ پھولنے اور اضافی گیس جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس کے مقابلے میں اچھی طرح چبا کر کھانا بہتر ہوتا ہے کیونکہ ہمارے دماغ کو پیٹ بھرنے کے لیے احساس کو جاننے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

اچھی طرح چبا کر کھانے سے دماغ کو یہ وقت ملتا ہے جبکہ ہمارا جسم غذا میں موجود ضروری اجزا کو زیادہ آسانی سے جذب کرلیتا ہے۔

فائبر کا استعمال بڑھائیں

ماہ رمضان کے دوران روزمرہ کے مقابلے میں غذا کی مقدار میں کمی قبض کی ایک بڑی وجہ بنتی ہے۔

روزے کے دوران لوگ دن میں صرف 2 بار غذا کھاتے ہیں یعنی سحر و افطار۔

ایک تحقیق کے مطابق بیشتر افراد دن بھر کی 30 فیصد کیلوریز سحری جبکہ 60 فیصد افطار میں جزوبدن بناتے ہیں۔

تو ضروری ہے کہ فائبر سے بھرپور غذا کو سحر و افطار میں ترجیح دیں، محققین نے دریافت کیا کہ روزانہ 15 گرام سے کم فائبر کھانے والے افراد میں قبض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

صبح کے وقت فائبر سے بھرپور غذا جیسے دلیہ ایک آسان آپشن ہے اس کے علاوہ دالوں، پھلوں اور گریوں میں بھی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ فائبر ایک ایسا کاربوہائیڈریٹ ہے جس کو ہمارا جسم ہضم نہیں کرپاتا، اور اسی وجہ سے یہ ہاضمے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پانی کی زیادہ مقدار کا استعمال

پانی اور فائبر دونوں ہی ایک ساتھ کام کرتے ہیں، اگر غذا میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو مگر پانی کم پیا جائے تو بھی قبض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ویسے تو ہر فرد کے لیے پانی کی ضرورت مختلف ہوسکتی ہے مگر اکثر ماہرین 6 سے 8 گلاس پانی کا مشورہ دیتا ہے۔

رمضان میں افطار کے بعد جب تک جاگ رہے ہیں وقفے وقفے سے کچھ مقدار میں پانی پینا عادت بنالیں، بس افطار کے بعد ہی پی کر اسے بھول نہ جائیں۔

جسم میں پانی کی کمی کو جاننے کا آسان طریقہ پیشاب کی رنگت کو دیکھنا ہے اگر رنگت ہلکی زرد ہو تو یہ جسم میں پانی کی مناسب مقدار کی نشانی ہے۔

اس سے زیادہ گہرا رنگ بتاتا ہے کہ آپ کو زیادہ پانی پینا چاہیے۔

جسم کو حرکت دیں

رمضان میں ورزش کرنا تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو مشکل محسوس ہو مگر کچھ دیر کی چہل قدمی بھی قبض سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

اس مقصد کے لیے دن میں 2 بار 15، 15 منٹ کی چہل قدمی کو معمول بنانے کی کوشش کریں۔

اگر اوپر درج کوئی طریقہ کام نہ آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وہ زیادہ بہتر رہنمائی یا دوا تجویز کرسکے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سوشل میڈیا پر تنہائی کی تصویر بنے ننھے بندر کو برطانوی انفلوئنسر کی ڈھائی لاکھ ڈالر میں خریدنے کی پیشکش
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کی قطرکے نائب وزیراعظم اور وزیردفاع سے ملاقات، ایران اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لے لی گئی، کے پی حکومت کی تردید
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
’ان میزائلوں کو روکنا بہت مشکل ہے‘، ایران چین سے سُپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
پارٹی چیئرمین نہ ہوتا تو عمران خان کی رہائی کی کوششوں پر بڑا کچھ کہتا، جو بس میں ہے کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں کینسر کی 6 اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں، تحقیق
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
شوال کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
شیخ رشید کی عمرہ ادائیگی کی روانگی کیلئے دائر درخواست مسترد
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
7 عام ترین عادات جو خاموشی سے دماغ کو نقصان پہنچاتی ہیں
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
عمران خان کی بہن نورین نیازی زیر تعمیر سیوریج لائن میں گر کر زخمی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کے دعوے ٹھیک نہیں: سوئی سدرن
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی گاڑی کو موٹروے ٹول ٹیکس سے استثنیٰ ملنے کا دعویٰ کرنے والا لیٹر جعلی ہے
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
عمران خان رہائی فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی جس میں تمام ونگز شامل ہونگے: وزیراعلیٰ کے پی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
انوکھی آبشار جہاں فروری میں چند دنوں تک ‘لاوا’ بہتا نظر آتا ہے
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
آئی فون نے 6 افراد کی زندگی بچالی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کابینہ نے متاثرین سانحہ گل پلازہ کیلئے7 ارب روپے کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کابینہ نے متاثرین سانحہ گل پلازہ کیلئے7 ارب روپے کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
لیڈی ڈاکٹر قتل کیس میں اہم پیشرفت، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقات کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026