بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کرش پلانٹ سے 3 مزدوروں اور 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے 3 پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا ہے تاہم تینوں مزدور اب بھی اغوا کاروں کی تحویل میں ہیں جن کی بازیابی کے لیےکوشش جاری ہے۔
دوسری جانب ایک اور واقعے میں خضدار کی سب تحصیل مولہ میں تعمیراتی کمپنی کے 6 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اغوا کار مزدوروں کے زیراستعمال گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
اغوا ہونے والے 4 مزدوروں کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے جب کہ باقی دو کا تعلق ضلع خضدار سے ہے۔


























Leave a Reply