مقامی طور پر تیار کیے جانے والے بھارتی جنگی طیارے تیجس کا ایک اور حادثے کا شکار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے تیجس کا حادثہ پیش آیا، حادثے میں پائلٹ شدید زخمی ہونے سے بچ گیا تاہم جہاز مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ اب تک بھارتی ائیرفورس کو فراہم کیے گئے 32 طیاروں میں سے ایک تھا۔
رپورٹس کے مطابق یہ تیجس کا تیسرا حادثہ ہے، پہلا حادثہ جیسلمیر میں مارچ 2024 میں ہوا، دوسرا گزشتہ سال دبئی ائیر شو میں ہوا۔
خیال رہے کہ بھارتی ائیرفورس نے تیجس کے 180 ایڈوانس ورژن طیاروں کا آرڈر کیا ہوا ہے۔


























Leave a Reply