Skip to content
  • Wednesday, 18 February 2026
  • 7:36 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • چیف فائر افسر کے کمیشن کے سامنے سنسنی خیز انکشافات

حالیہ پوسٹس

  • ایک میچ پر بہت باتیں ہورہی ہیں، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈکپ جیتنے پر ہے: شاداب خان
  • پنجاب کا دور افتادہ گاؤں جہاں ہر شخص لاکھوں کے سائبر فراڈ میں ملوث ہے
  • دنیا کے وہ ممالک جو بچوں تک سوشل میڈیا کی رسائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں
  • نمیبیا کو 102 رنز سے شکست، ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح
  • پاکستان کی نمیبیا کیخلاف جیت، سپر 8 کی لائن اپ مکمل،12 ٹیموں کا سفر ختم
تازہ ترین

چیف فائر افسر کے کمیشن کے سامنے سنسنی خیز انکشافات

DAILY MITHAN Feb 18, 2026 0


سانحہ گل پلازہ: لائٹ بند نہ ہوتی تو جانیں بچ سکتی تھیں: چیف فائر افسر کے کمیشن کے سامنے سنسنی خیز انکشافات

گل پلازہ میں فوم استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، تجربے کی بنیاد پر بتا رہا ہوں درجہ حرارت ایک ہزار ڈگری سے زائد تھا: ہمایوں خان۔ فوٹو فائل

کراچی: چیف فائر آفیسر نے سانحہ گل پلازہ پر بنے جوڈیشل کمیشن کے روبرو انکشاف کیا کہ اگر پلازہ کی بجلی بند نہ ہوتی اور اعلان ہوتا تو انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے حوالے سے بنے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں ہوا جس میں ڈی جی ریسکیو 1122 واجد صبغت اللہ کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

جسٹس آغا فیصل نے استفسار کیا اس رات کیا ہوا کچھ بتائیں گے، جس پر ڈی جی ریسکیو نے بتایا ہمیں رات 10 بج کر 35 منٹ پر گل پلازہ میں آگ کی اطلاع ملی، 10 بج کر52 منٹ پر فائر بریگیڈ پہنچ گئی تھی۔

جوڈیشل کمیشن نے پوچھا گل پلازہ میں آپ نے کیسے آگ بجھائی، جس پر واجد صبغت اللہ کا کہنا تھا ہم نے سیڑھی کے ذریعے آگ بجھانا شروع کی جس کی ویڈیو موجود ہے، اس کے بعد کے ایم سی کی فائربریگیڈگاڑیاں اوراسنارکل پہنچے۔

گراؤنڈ فلور سے میزنائن اور فرسٹ فلور والے سمجھ رہے تھے کہ آگ بجھ جائے گی تو نکل جائیں گے جبکہ دکان دار سامان نکال رہے تھے: ڈی جی ریسکیو

ڈی جی ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کےالیکٹرک کو بھی بجلی منقطع کرنے کا کہا تھا، جس پر کمیشن نے پوچھا کیا آپ بجلی منقطع کرنے کے فیصلے میں شریک تھے؟ انہوں نے بتایا کہ بجلی منقطع کرنے کے فیصلے میں شامل نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا جس وقت پہنچے گراؤنڈ پر آگ لگی ہوئی تھی، دوسری اور تیسری منزل والوں کو بچانے کی کوشش شروع کی، گراؤنڈ سے اندر جانے کا راستہ نہیں تھا، میز نائن فلور سے بھی داخلی راستہ نہیں تھا۔

عدالتی کمیشن نے استفسار کیا آپ کے پاس گرل کاٹنے کے آلات تھے، جس ڈی جی ریسکیو نے کہا ہمارے پاس آلات تھے، کھڑکیاں بند اور کچھ پر لوہے کی گرل تھیں۔

جسٹس آغا فیصل کا کہنا تھا متاثرین کے مطابق آگ نیچے تھی ونڈو گرل توڑی جاتی تو لوگوں کو بچایا جا سکتا تھا؟ جس پر ڈی جی واجد صبغت اللہ نے کہا گراؤنڈ فلور سے میزنائن اور فرسٹ فلور والے سمجھ رہے تھے کہ آگ بجھ جائے گی تو نکل جائیں گے جبکہ دکان دار سامان نکال رہے تھے، لیکن اے سی ڈکٹ سے آگ میزنائن اور فرسٹ فلور پر پہنچی۔

ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا گل پلازہ کے اندر قدرتی روشنی کا کوئی بندوبست نہیں تھا، دھواں اتنا تھا کہ موبائل فون کی ٹارچ سے کچھ بھی نہیں نظر نہیں آرہا تھا، تنگ راستے کی وجہ سے لوگ پھنس گئے تھے۔

گل پلازہ میں فوم استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، تجربے کی بنیاد پر بتا رہا ہوں درجہ حرارت ایک ہزار ڈگری سے زائد تھا: ہمایوں خان

چیف فائر افسر کے ایم سی ہمایوں خان نے کمیشن کو بتایا کہ ہمیں دس بج کر 26 منٹ پر اطلاع ملی، 15 فائر ٹینڈرز، 2 اسنارکل اور3 باؤزر موقع پر روانہ ہوئے، ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا تھا، فائر ٹینڈر پر سیڑھیاں لگا کر لوگوں کو ریسکیو کیا، کھڑکیاں کاٹ کر5 یا 6 افراد کی لاشیں نکالیں، پہلی اوردوسری منزل کی سیڑھیاں بند تھیں جس پر پہلی اور دوسری منزل کی گرل بھی کاٹیں۔

چیف فائر افسر کے ایم سی نے بتایا کہ پلازہ کے اندر سنار کی دکان سےکروڑوں کا سونا بھی برآمد کیا، صبح عمارت میں داخل ہونے پر عمارت گرگئی، جس سے ایک فائر فائٹر شہید ہوا۔

ہمایوں خان کا کہنا تھا لائٹ بند نا ہوتی یا ایمرجنسی لائٹس ہوتیں تو اتنا نقصان نا ہوتا، جس پر کمیشن نے پوچھا آپ کے آلات کی حالت تسلی بخش ہے؟ چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا ہمارے پاس ساری گاڑیاں مکمل فعال حالت میں ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے استفسار کیا کیا آگ پر صرف پانی استعمال کیا یا کوئی کیمیکل؟ جس پر چیف فائر آفیسر نے کہا کیمیکل کی آگ یا آئل میں لگنے والی آگ پرفوم استعمال کیا جاتا ہے، گل پلازہ میں فوم استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

کمیشن کا کہنا تھا لواحقین نے بتایا پانی کی کمی کا سامنا ہوا، جس پر ہمایوں خان کا کہنا تھا ریسکیو 1122 اور نیوی کے فائر ٹینڈر فرنٹ سائیڈ پر کام کر رہے تھے۔

جسٹس آغا فیصل نے پوچھا پانی ٹینکر سے آرہا تھا ایسی صورتحال میں ہائیڈرنٹ سے کتنی دیر میں پہنچتا ہوگا، فائر ہائیڈرنٹ نہیں ہیں؟

 ساڑھے 11 بجے آگ بجھانے کا کام شروع ہوا:  چیف فائر آفیسر 

کے ایم سی کے چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ انگریزوں کے دور میں فائر ہائیڈرنٹ ہوتے تھے، ایم اے جناح روڈ پر فائر ہائیڈرنٹ ہوتے تھے، ہم پانی کے لیے واٹر کارپوریشن سے رابطہ کرتے ہیں۔

کمیشن نے استفسار کیا کیا اب ایک بھی فعال نہیں؟ جس پر چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ فائر ہائیڈرنٹ اب موجود ہی نہیں ہیں، لوگوں کے رش کی وجہ سے مشکلات ہوتی ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل نے پوچھا پانی کی ترسیل مسلسل کیسے ہو سکتی ہے؟ شہر میں ٹریفک کی صورتحال ہے کیسے پہنچتے ہوں گے؟ کیا فائر بریگیڈ کا عملہ تربیت یافتہ ہے؟ فائر بریگیڈ کے لیے کیا مکینزم ہے؟

چیف فائر افسر کا کہنا تھا فائر اکیڈمی میں فائر فائٹرز اور وارڈنز کو تربیت دیتے ہیں، 30 سال پہلے فائر فائٹر کے لیے مڈل تعلیم چاہیے ہوتی تھی، چیف فائر افسر کے لیے میٹرک کی تعلیم چاہیئے ہوتی تھی۔

کمیشن نے پوچھا اب کیا تعلیم ہونی چاہیے؟ آپ کی تعلیم کیا ہے؟ جس پر چیف فائر افسر کا کہنا تھا بی اے کیا ہے۔

چیف فائر افسر کا کہنا تھا لوگوں نے پائپ اپنی دکانوں میں لےجانے کی کوشش کی، 15 سے 20 منٹ بعد سکیورٹی اہلکار پہنچے، صدر فائر اسٹیشن، بولٹن فائر اسٹیشن سے بھی ٹیمیں پہنچیں، جس پر کمیشن نے کہا مطلب 11 سے سوا 11 بجے پر باوزر کنیکٹ کرکے استعمال شروع کیا، ہمایوں خان نے بتایا کہ ساڑھے 11 بجے آگ بجھانے کا کام شروع ہوا جبکہ ساڑھے 12 بجے واٹر کارپوریشن کا ٹینکر پہنچا۔

کمیشن نے پوچھا موقع پر پہنچنے کے بعد کس طرح طے کیا جاتا ہے کونسی نوعیت کی آگ ہے یا کونسا میٹریل استعمال کرنا ہے؟ آگ لگنے کی وجوہات سے متعلق کیا تحقیقات کی ہیں؟

عدالتی کمیشن کا کہنا تھا آگ خود نہیں لگتی یا تو لگائی جاتی ہے یا غفلت ہوتی ہے، دکانداروں کے بیانات کے مطابق آگ کی شدت زیادہ تھی، 10 منٹ میں آگ پھیلی، کھڑکیاں اینٹیں لگا کر بند تھیں، فائر بریگیڈ کہاں پانی مار رہا تھا؟

دکانوں میں فالس سیلنگ موجود تھا جو جلدی آگ پکڑتا ہے: ہمایوں خان

چیف فائر افسر کا کہنا تھا آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی روڈ پر بھی کھڑا نہیں ہوسکتا تھا، فائر فائٹر اسکے باوجود آگ کا مقابلہ کرتے ہیں، راستے بار بار بند کر دیے جاتے تھے، اوپر جانے کے راستے بند تھے، دوسری منزل سے نیچے اترنے کے راستے بند تھے۔

کمیشن کا کہنا تھا اسنارکل کی مدد سے اوپر جاسکتے تھے، جس پر چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ کی شدت ایسی تھی کہ گرل سرخ ہو رہی تھی۔ کمیشن نے استفسار کیا کیا درجہ حرارت آپ نے ریکارڈ کیا تھا؟ اس پر ہمایوں خان کا کہنا تھا اپنے تجربے کی بنیاد پر بتا رہا ہوں درجہ حرارت ایک ہزار ڈگری سے زائد تھا۔

جسٹس آغا فیصل نے پوچھا آگ لگنے کی وجوہات کیا تھیں؟ جس پر چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا ہمیں علم نہیں ہے، دکانوں میں فالس سیلنگ موجود تھا جو جلدی آگ پکڑتا ہے، وینٹیلیشن بھی ایک وجہ ہے۔

کمیشن نے استفسار کیا آگ لگنے کے بعد فوری طور پر کیا کرنا چاہیے تھا، جس پر چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا اگر اعلان ہوتا کہ چوکیدار دروازے کھول دیں تو بہت سے لوگ بچ سکتے تھے، لائٹ بند نہ ہوتی اور اعلان ہوتا تو انسانی جانیں بچ سکتی تھیں، اگر اندر لوگ موجود ہیں تو لائٹ آف نہیں کی جاتی، بجلی بند کروانے کا کام فائر بریگیڈ طے کرتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایک میچ پر بہت باتیں ہورہی ہیں، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈکپ جیتنے پر ہے: شاداب خان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کا دور افتادہ گاؤں جہاں ہر شخص لاکھوں کے سائبر فراڈ میں ملوث ہے
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے وہ ممالک جو بچوں تک سوشل میڈیا کی رسائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
نمیبیا کو 102 رنز سے شکست، ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی نمیبیا کیخلاف جیت، سپر 8 کی لائن اپ مکمل،12 ٹیموں کا سفر ختم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اس تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
تازہ ترین
پشاور میں رمضان کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
5 نجی جزائر کی ملکیت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تو ایسا ممکن ہے
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کو کامیاب بنانے کا دلچسپ راز جانتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان انڈیا اب بڑا میچ نہیں رہا، یہ وہ پاکستان نہیں جو میانداد، وسیم اکرم کے وقت ہوتا تھا: گنگولی
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
وادی تیراہ کے علاقے میدان سے نقل مکانی کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پڑوسی نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا، لاش ڈرم سے برآمد
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت نے پہلی بار اسکولوں کو ملنے والے بجٹ کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
تازہ ترین
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے جو اس عمر میں معجزے سے کم نہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کی جانب سے جلد 3 اے آئی وئیر ایبل ڈیوائسز متعارف کرائے جانیکا امکان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا نمیبیا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم میں 2 تبدیلیاں
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل
DAILY MITHAN Feb 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
احسن اقبال کی امیر جماعت اسلامی بنگلادیش سے ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026