دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلی وکٹ جلد گنوادی


(فوٹو: پی سی بی)

(فوٹو: پی سی بی)

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان 15 رنز بنالیے۔

پہلا روز

ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے اور محض 7 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ صائم ایوب 8 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے واحد وکٹ جیک لیچ نے حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ مہمان ٹیم کیخلاف جلد بڑا اسکور کھڑا کرکے انہیں انڈر پریشر لائیں۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں انجری کے شکار کپتان بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ انکی جگہ کرس ووکس اور گس اینکنسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان

انگلیںڈ کا اسکواڈ:

کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈیکٹ، اولے پوپ، جوئے روٹ، ہیری، جیمی سمیتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *