Skip to content
  • Sunday, 7 June 2026
  • 6:25 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 2026ء کی جنگ رمضان

حالیہ پوسٹس

  • ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی، موساد سربراہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو برطرف کر دیا
  • امریکی ریاست اوہائیو میں میلےکے دوران فائرنگ، 8 افراد زخمی
  • حالیہ صورتحال پر سپریم لیڈر کیلئے فیلڈمارشل کا خصوصی خط لیکر آیا ہوں: محسن نقوی
  • امریکی یوم آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر سفارتخانے میں شاندار تقریب کا انعقاد
  • اُمید ہے بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے: رانا ثنا
Headline تازہ ترین

2026ء کی جنگ رمضان

DAILY MITHAN Mar 5, 2026 0


2026 ء کے رمضان المبارک میں امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ لبنان تک پھیل چکی ہے، اس جنگ میں مسلم ممالک کو شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مسلمان آپس میں لڑیں، اسرائیل کے وزیراعظم نتین یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ نے بہت سوچ سمجھ کر رمضان المبارک میں ایران پر حملہ کیا، انہیں معلوم تھا کہ ایران کی طرف سے جوابی حملے صرف اسرائیل پر نہیں بلکہ ایران کے اردگرد موجود عرب ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی ہونگے اور پھر مسلمان آپس میں لڑیں گے۔

 یہ جنگ شروع کرنیوالے فاشسٹ رمضان المبارک میں لڑی جانے والی جنگوں کی تاریخ سے واقف ہوں یا نہ ہوں لیکن مسلمانوں کو تو اپنی تاریخ معلوم ہے، اسلام کی پہلی جنگ غزوہ بدر کو قرآن نے یوم الفرقان یعنی فیصلے کا دن قرار دیا۔ یہ جنگ دو ہجری بمطابق 13مارچ 624 ء کو بدر حنین کے میدان میں لڑی گئی۔

 پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سربراہی میں 313مسلمانوں نے ابو جہل کے ایک ہزار سپاہیوں کے لشکر کو رمضان المبارک میں شکست دی تھی، غزوہ خندق پانچ ہجری بمطابق مارچ 627 ء میں لڑی گئی، اس جنگ کا اعلان رمضان میں ہوا تھا، مسلمانوں نے رمضان میں خندق کھود کر اپنا دفاعی حصار قائم کیا،  اس جنگ میں تین ہزار مسلمانوں نے دس ہزار کے لشکر کو شکست دی۔

 710 ء کے رمضان المبارک میں طارق بن زیاد نے اندلس (اسپین) کو فتح کیا، 1187ء کے رمضان المبارک میں صلاح الدین ایوبی نے جنگ حطین میں بیت المقدس کو آزاد کرایا، 1973 ء میں مصر، اردن، عراق اور سوڈان نے ملکر نہر سوئز سے قبضہ چھڑانے کیلئے اسرائیل پر حملہ کیا،  یہ جنگ بھی رمضان میں لڑی گئی اور اس جنگ میں پاکستان ائیر فورس کے 16ہوا بازوں کو مصر اور شام بھیجا گیا جنہوں نے متعدد اسرائیلی طیارے تباہ کئے۔ 

اس جنگ میں کامیابی کی وجہ مسلم ممالک کا اتحاد تھا، اب 2026ء کے رمضان المبارک میں شروع ہونے والی جنگ پر نظر ڈالئے،  ایران کا دعویٰ ہے کہ اُس نے ان مسلم ممالک پر جوابی حملے کیے جن کی فضائی حدود سے ایران پر حملے ہوئے، اس کا ثبوت کویت کی فضا میں تباہ ہونے والے تین امریکی طیارے ہیں، تا ہم سعودی عرب نے ایران کو یقین دلا دیا ہے کہ اُس کی فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونگی ۔ 

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان عرب ممالک نے اپنی سرزمین پر امریکا کو فوجی اڈے بنانے کی اجازت کیوں دی؟ 1990ء میں عراق نے سعودی عرب پر حملہ کیا تو امریکا نے سعودی عرب کے دفاع کیلئے اپنی فوج وہاں بھیج دی، کئی دیگرعرب ممالک نے بھی اپنے دفاع کیلئے اپنی سرزمین پر فوجی اڈے قائم کرا دیئے، ان فوجی اڈوں کے رد عمل میں القاعدہ جیسی تنظیمیں پیدا ہوئیں، وقت گزرنے کے بعد عرب ممالک کو احساس ہو رہا ہے کہ امریکا اُن کے دفاع میں نہیں بلکہ اسرائیل کے دفاع میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے ۔ 

اب کسی کو شک نہیں رہنا چاہیے کہ نتین یاہو اور ٹرمپ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑا رہے ہیں، ان منصوبوں کی گواہی امریکی صحافی ٹکر کارلسن دے رہے ہیں،  ایران نے اپنے سستے ڈرون طیاروں کی مدد سے اسرائیل سمیت کچھ عرب ممالک میں 27ٹھکانوں پر جوابی حملے کیے، ان حملوں کو روکنے کیلئے انتہائی مہنگے میزائل استعمال کیے گئے لیکن یہ مہنگے میزائل تمام سستے ڈرون روکنے میں ناکام رہے۔

 خلیج کے عرب ممالک میں بڑے نقصان کے علاوہ تیل کی قیمتوں اور اسٹاک مارکیٹوں پر بہت منفی اثر پڑا ہے، یہ جنگ لمبی ہو گئی تو ٹرمپ کیساتھ ساتھ مسلم دنیا میں ان کے اتحادیوں کیلئے بڑی مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں، ایران میں رجیم چینج کے خواب کی تعبیر کسی خلیجی ملک سے بھی برآمد ہو سکتی ہے۔

ایران کو خامنہ ای کی صورت میں ایک شہید مل گیا ہے جو کئی صدیوں تک امریکا کے خلاف نفرت کی علامت بنا رہیگا،  نیتن یاہو اور ٹرمپ اس جنگ کو شیعہ سنی لڑائی بنانا چاہتے ہیں لیکن یہ جنگ کفر اور اور اسلام کی جنگ بن رہی ہے، اسرائیل اور امریکا کی کوشش ہے کہ ایران کے کرد اور بلوچ علیحدگی پسندوں کی مدد سے مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑادیں ۔

 اگر یہ فارمولا ایران میں کامیاب ہو گیا تو کیا اسکے اثرات ترکیہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک پر نہیں پڑیں گے؟ وہ مسلمان جنہوں نے رمضان المبارک میں جنگ حطین کے ذریعہ بیت المقدس کو آزاد کرایا آج 2026ء کے رمضان المبارک میں بیت المقدس میں نماز ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

 اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے دروازے نمازیوں پر بند کر دیے،  قرآن نے مسلمانوں کو تفرقہ بازی سے روکا اور کہا کہ ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بناؤ لیکن کچھ مسلم ممالک نے تو اپنا دفاع بھی کافروں کے سپرد کر دیا۔

 واضح رہے کہ قرآن سب کافروں یا غیر مسلموں کو ایک نظر سے نہیں دیکھتا ۔ قرآن کی سورۃ الممتحنۃ میں کہا گیا ہے کہ ’’اللّٰہ تمہیں ان لوگوں سے منع نہیں کرتا جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں لڑائی نہیں کی اور نہ تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ، کہ تم ان سے نیکی اور انصاف کا برتاؤ کرو بلاشبہ اللّٰہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے“ قرآن کہتا ہے کہ جو تمہارے ساتھ برائی نہ کرے اُس کے ساتھ برائی نہ کرو – سورہ الانعام میں کہا گیا ’’اے مسلمانو ! تم اُن کے جھوٹے معبودوں کو بُرا نہ کہو جنہیں یہ کافر لوگ مانتے ہیں ، مبادا وہ جہالت کے باعث اللّٰہ کو بُرا کہنے لگیں‘‘۔ 

سورہ البقرہ میں قرآن نے مسلمانوں کو سمجھا دیا کہ یہود اور نصاریٰ اس وقت تک تم سےخوش نہ ہونگے جب تک آپ اُن کا دین نہیں اپناتے لیکن سورہ الکٰفرون میں یہ بھی کہہ دیا کہ تمہارا دین تمہارے لیے مبارک اور میرا دین میرے لیے مبارک ہو، قرآن غیر مسلموں کے ساتھ انصاف اور رواداری کا سبق دیتا ہے لیکن سورہ آل عمران میں بار بار وارننگ دیتا کہ اے ایمان والو! اپنوں کو چھوڑ کر دوسروں کو راز دار نہ بناؤ وہ تمہارے خلاف فتنہ انگیزی میں کمی نہیں کرتے اور تمہاری تکلیف سے خوش ہوتے ہیں۔

 قرآن کہتا ہے کہ غیر مسلم تم سے لڑیں تو اُن کے خلاف لڑو اور اگر امن پر مائل ہو جائیں تو آپ بھی امن پر مائل ہو جائیں ،  میں کوئی عالم دین نہیں، عام سا مسلمان ہوں،  رمضان المبارک میں قرآن کی کچھ سورتوں کا ترجمہ پڑھا تو سوچنے لگا کہ اس کتاب میں موجود ہدایات کے باوجود ہم رمضان المبارک میں ایک دوسرے سے کیوں لڑرہے ہیں ؟ ہم اپنی تاریخ سے سبق کیوں نہیں سیکھتے؟ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ مسلمان کمزور ہونے کے باوجود متحد رہیں تو 313 کا لشکر ایک ہزار کے لشکر کو شکست دے سکتا ہے اور مسلمانوں کا اتحاد جنگ حطین کے ذریعہ بیت المقدس پر قبضہ ختم بھی کروا سکتا ہے۔

 قرآن نے سورہ بنی اسرائیل میں کہا ہے کہ ’’جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں تو ہم ان میں خوشحالی میں مگن لوگوں کی اکثریت کر دیتے ہیں، تو وہ احکام الٰہی کی نافرمانی شروع کر دیتے ہیں،  پھر ان پر حجت تمام ہو جاتی، پھر ہم اسے پوری طرح برباد کر دیتے ہیں‘‘۔ 

2026ء کے رمضان المبارک میں صرف ایران پر نہیں دنیا بھر کے مسلمانوں پر صیہونی انتہا پسندوں نے ایک جنگ مسلط کی ہے، ہمیں یا تو اس جنگ کو روکنا ہے یا پھر متحد ہو کر اُن سے جنگ لڑنی ہے جن کا اصل مقصد بیت المقدس میں صیہونی عبادت گاہ بنانا ہے ۔ 

یہ مقصد امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگ سیتھ کی زبان سے دنیا سُن چکی، یہ شخص صرف اسلام کا نہیں سیکولرازم اور اقوام متحدہ کا بھی دشمن ہے، مسلمانوں کے پاس دفاع کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، مسجد اقصیٰ کا تحفظ صرف فلسطینیوں اور ایران کی نہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی، موساد سربراہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو برطرف کر دیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی ریاست اوہائیو میں میلےکے دوران فائرنگ، 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
حالیہ صورتحال پر سپریم لیڈر کیلئے فیلڈمارشل کا خصوصی خط لیکر آیا ہوں: محسن نقوی
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی یوم آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر سفارتخانے میں شاندار تقریب کا انعقاد
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
24 حلقوں میں پولنگ آج ہوگی، تمام انتظامات مکمل
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس رپورٹ، حیدرآباد میں کتے کے کاٹے کی شکار مریضہ کو جناح اسپتال لایا گیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
لبنان کے آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان کیلئے روانہ
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے ایران کے15رکنی وفدکو ویزے دینے سےانکار کردیا
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے، اس سے نفرتیں بڑھیں گی: وزیراعلیٰ کے پی
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
جی بی میں ہرطرف شیر، شیر کی آوازیں آرہی ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار پورے نہیں وہ قبل ازوقت دھاندلی کا واویلا کس منہ سے کررہے؟ عظمیٰ بخاری
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
سیاست کےنام پر انتشار پھیلانے والوں سے اب کسی قسم کی بات نہیں ہوگی: وزیراعظم آزادکشمیر
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
بی آر ٹی یلولائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائدکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
محکمہ موسمیات کے پیشگی الرٹس سےگلگت بلتستان میں سیکڑوں جانیں بچ گئیں
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ،فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
بجٹ پر مشاورت، صدر زرداری کی سربراہی میں پی پی کا وفد حکومتی ارکان سے ملاقات کرےگا
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی ’صدف شمس‘ ویمنز ورلڈ میں نظر انداز
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
ریچھ کے حملے میں 4 افراد زخمی، میئر نے ریچھ کو ذہین قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اُمید ہے بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
پاکستان
آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری، 27 فیصد سے زائد اضافہ تجویز
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: احسن اقبال
DAILY MITHAN Jun 6, 2026