کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی محض ڈھائی فیصد آبادی کا آئی کیو لیول 130 سے زائد ہوتا ہے؟ مگر اچھی بات یہ ہے کہ ذہانت میں اضافہ آسانی سے ممکن ہے۔
روزانہ 2 سے 3 پہیلیاں حل کرنے سے آئی کیو لیول میں اضافہ ہوتا ہے۔
اوپر موجود تصویر بھی ایسا منطقی معمہ ہے جو 99 فیصد افراد حل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصویر میں 6 گلاس موجود ہیں اور یہ پہیلی منطقی سوچ کی صلاحیت کی آزمائش کرتی ہے۔
اگر آپ اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ذہانت سے سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصویر میں ایک قطار میں 6 گلاس رکھے ہیں جن پر ایک سے لے کر 6 نمبر لکھے ہیں۔
پہلے 3 گلاس (ایک سے 3 نمبر) جوس سے بھرے ہوئے ہیں جبکہ آخری 3 گلاس (4 سے 6) خالی ہیں۔
تو سوال یہ ہے کہ آپ کو محض ایک گلاس کو اپنی جگہ سے ہلانا ہے اور گلاسوں کی ترتیب کو ایسا بنانا ہے کہ ایک بھرا ہوا اور ایک خالی گلاس باری باری آئے، یعنی بھرا، خالی، بھرا، خالی، بھرا، خالی۔
تو کیا آپ اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
اگر نہیں تو ہم ہی بتا دیتے ہیں۔
آپ گلاس نمبر 2 کو اٹھا کر اس کا سارا جوس نمبر 5 میں انڈیل دینا ہے اور پھر گلاس نمبر 2 کو واپس اس کی جگہ پر رکھ دینا ہے۔
اس طرح ترتیب خودبخود بن جائے گی یعنی نمبر ایک گلاس بھرا ہوا، 2 نمبر خالی (اس کا سارا جوس نکال دیا گیا)، 3 نمبر بھرا ہوا، 4 نمبر خالی، 5 نمبر بھرا ہوا (جس میں جوس ڈالا گیا) اور 6 نمبر خالی۔


























Leave a Reply