کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر ماہ نور کے اہلخانہ نے کہا ہےکہ خاتون کی بینائی محفوظ ہے۔
جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں ڈاکٹر ماہ نور کے اہلخانہ نے کہا کہ وہ مکمل ہوش میں ہیں اور بات چیت کر رہی ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹرماہ نور کے جسم پر جلنےکے زخم سطحی نوعیت کے ہیں، متاثرہ حصوں سے مردہ جلد ہٹانے کا عمل جاری ہے، ڈاکٹر ماہ نور کی گرافٹنگ سےمتعلق سرجریز مرحلہ وار کی جا رہی ہیں۔
اہلخانہ نے مزید بتایا کہ ماہ نور کی بینائی محفوظ ہے اور ان کاعلاج جاری ہے، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نگرانی کر رہی ہے۔

























Leave a Reply