واٹس ایپ کی جانب سے یوزر نیم فیچر کو متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے جس سے صارفین اس پلیٹ فارم میں فون نمبر شیئر کیے بغیر لوگوں سے بات چیت کرسکیں گے۔
اس فیچر کے تحت صارفین اپنے منفرز یوزر نیم تیار کرسکیں گے بالکل انسٹا گرام کی طرح۔
جب آپ سے کوئی واٹس ایپ صارف رابطہ کرے گا تو اس کے سامنے فون نمبر کی بجائے صرف یوزر نیم شو ہوگا۔
یوزر نیم فیچر آپشنل ہوگا اور آپ واٹس ایپ کو فون نمبر کے ساتھ بھی استعمال کرسکیں گے۔
ہر اکاؤنٹ کو ایک یوزر نیم بنانے کی اجازت ہوگی جس چیٹس یا اکاؤنٹس سیٹنگز متاثر نہیں ہوں گی۔
البتہ فون نمبر بدستور اکاؤنٹ سے منسلک رہے گا جسے لاگ ان اور ریکوری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا، مگر دیگر افراد کو نظر نہیں آئے گا۔
ابھی یہ فیچر دستیاب نہیں مگر جب بھی ایسا ہوگا تو اسے استعمال کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔
اس کے لیے اینڈرائیڈ یا آئی فون میں واٹس ایپ کو اوپن کرنا ہوگا۔
اس کے بعد سیٹنگز میں جانا ہوگا اور وہاں پروفائل نیم پر کلک کرنا ہوگا۔
پروفائل نیم پر کلک کرنے پر نیا پیج اوپن ہوگا اور اس کے بعد وہاں یوزر نیم آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جب بھی وہ دستیاب ہوگا۔
اس کے بعد اپنا یوزر نیم منتخب کرنا ہوگا جس کے لیے 3 سے 35 حروف پر مشتمل لفظ کو استعمال کیا جاسکے گا۔
یوزر نیم بنانے کے بعد آپ اسے فون نمبر کی بجائے دیگر افراد سے چیٹ کے لیے شیئر کرسکیں گے۔
یہ فیچر ایسے افراد سے چیٹ کے لیے کارآمد ہوگا جن کو آپ ذاتی طور پر نہیں جانتے جس سے ان کو آپ کے فون نمبر تک رسائی نہیں مل سکے گی۔
واٹس ایپ کی جانب سے یوزر نیم فیچر کو محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
مگر ایسا کہا جا رہا ہے کہ جون 2026 میں اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جاسکتا ہے۔


























Leave a Reply