ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبّی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح دادو، جیکب آباد 48، تربت ، موہنجو داڑو 47، سکھر ، نوابشاہ، ڈیرہ غازی خان46، ملتان، بہاولپور 45، لاہور 43، پشاور 42، اسلام آباد، مظفر آباد 40، کراچی اور کوئٹہ37 سمیت گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی لہر 12 جون تک برقرار رہے گی اور سندھ کے اکثر اضلاع میں 12 جون تک درمیانی سے شدید گرمی پڑنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کی کہ 12 جون تک شہر میں بھی موسم شدید گرم اوردرجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر میں آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تکریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

























Leave a Reply