واٹس ایپ کی جانب سے 13 سال سے کم عمر بچوں کے حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
پیرنٹ منیج اکاؤنٹ نامی فیچر سے والدین اپنے بچوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو کنٹرول کرسکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیرنٹ منیج اکاؤنٹس میں بچوں کو صرف میسجنگ اور کالنگ کے فیچرز دستیاب ہوں گے۔
اس فیچر کا مقصد 13 سال سے کم عمر بچوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ ان اکاؤنٹس میں بائی ڈیفالفٹ سخت سیٹنگز کا اطلاق ہوگا اور والدین کو مختلف کنٹرولز حاصل ہوں گے۔
جیسے والدین فیصلہ کرسکیں گے کہ کون فرد ان کے بچوں سے رابطہ کرسکتا ہے، کونسا گروپ وہ جوائن کرسکتے ہیں اور کونسی پرائیویسی سیٹنگز ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ نے بتایا کہ بچوں کی دیگر افراد سے گفتگو کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔
بچوں کے اکاؤنٹس کو میٹا اے آئی، چینلز یا اسٹیٹس جیسے فیچرز تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔
ان اکاؤنٹس کے لیے ماں یا باپ کی ڈیوائس اور بچے کی ڈیوائس کی ضرورت ہوگی۔
دونوں اکاؤنٹس کو کیو آر کوڈ سے لنک کیا جائے گا اور کنکٹ ہونے کے بعد والدین بچوں کے اکاؤنٹس کو کنٹرول کرسکیں گے۔
جب بچے کی عمر 13 سال سے زائد ہو جائے گی تو والدین کو نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا کہ وہ منیج اکاؤنٹ کو اسٹینڈرڈ اکاؤنٹ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر آنے والے والے مہینوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

























Leave a Reply