ہندوستان کو واضح پیغام ہے اسکی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کریں گے: فیلڈ مارشل


ہندوستان کو واضح پیغام ہے اسکی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کریں گے: فیلڈ مارشل

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے کہا ہے کہ  خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے ہم ہندوستان کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے اس کی  کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے اہم خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور کامیابی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق نا گزیر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے، ہم ہندوستان کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے ہندوستان کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا۔ 

آرمی چیف کاکہنا تھا کہ دہشتگردی ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے جو اس کا اپنی اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں پر متعصبانہ اور ظالمانہ رویوں کا نتیجہ ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *