Skip to content
  • Sunday, 7 June 2026
  • 7:38 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کیویز کیخلاف میچ بارش کی نذر، پاکستان کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

حالیہ پوسٹس

  • ابھی تک موصول متعدد فارم45کے مطابق پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہے، شفیع جان کا دعویٰ
  • لمبی اور صحت مند زندگی کیلئے ہر ہفتے کتنے گھنٹے ورزش کرنا چاہیے؟
  • مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے اسمبلی سے نکالا جائےگا، بلاول
  • گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور منتقل کرکے ہماراووٹ بینک متاثرکیاگیا: قمر زمان کائرہ
  • ‘پتا نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کےکپڑوں سے نکلےگا’، حنا پرویزکا گلوکارکے بیان پر ردعمل
Headline تازہ ترین

کیویز کیخلاف میچ بارش کی نذر، پاکستان کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

DAILY MITHAN Feb 21, 2026 0


ٹی 20 ورلڈکپ: کیویز کیخلاف میچ بارش کی نذر، پاکستان کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

فوٹو: ایکس 

کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر 8 مرحلے کا میچ بارش کی نذر ہو جانے کے بعد گروپ میں ہر مقابلہ انتہائی اہم ہو گیا ہے۔ 

ہفتے کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

کولمبو میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نےٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا اور ایک بھی گیند پھینکی نہ جاسکی۔بعد ازاں امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

 میچ بارش کی نذر ہو جانے کے بعد پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اب ہر مقابلہ انتہائی اہم ہو گیا ہے۔

سپر 8 مرحلے میں پاکستان  گروپ 2 میں سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہے۔

بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ: کیویز کیخلاف میچ بارش کی نذر، پاکستان کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

فوٹو: اسکرین شاٹ 

سپر 8 میں پاکستان کا اگلا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف ہوگا، جبکہ آخری مقابلہ میزبان سری لنکا سے کھیلے گا۔ 

گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اگر پاکستان نیٹ رن ریٹ پر انحصار کیے بغیر سیمی فائنل میں پہنچنا چاہتا ہے تو اسے اپنے باقی دونوں ( انگلینڈ اور سری لنکا) میچز جیتنا ہوں گے۔

ان دونوں فتوحات کی صورت میں پاکستان کے 5 پوائنٹس ہو جائیں گے اور یوں گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں رسائی تقریباً یقینی ہو جائے گی۔

دوسرے منظرنامے میں اگر پاکستان ایک میچ جیتتا ہے اور ایک ہارتا ہے تو پھر اس کی قسمت کا فیصلہ دیگر میچوں کے نتائج اور نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔

تاہم اگر پاکستان اپنے دونوں باقی میچز ہار گیا تو وہ صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ سے براہِ راست باہر ہو جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ منسوخ ہونے کے بعد صورتحال یہ ہے کہ اب گروپ کا ہر مقابلہ ناک آؤٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور غلطی کی گنجائش نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

تاہم 22 فروری کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ابھی تک موصول متعدد فارم45کے مطابق پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہے، شفیع جان کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
لمبی اور صحت مند زندگی کیلئے ہر ہفتے کتنے گھنٹے ورزش کرنا چاہیے؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے اسمبلی سے نکالا جائےگا، بلاول
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور منتقل کرکے ہماراووٹ بینک متاثرکیاگیا: قمر زمان کائرہ
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
‘پتا نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کےکپڑوں سے نکلےگا’، حنا پرویزکا گلوکارکے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایک اہم اپ ڈیٹ کر دی گئی
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج آنے کا سلسلہ جاری
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
لائیو: گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے ابتدائی نتائج نقشے کی مدد سے دیکھیں 07 جون ، 2026
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں کتنے نمبر آپ دیکھ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کی سب سے چوڑی سڑک کونسی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ بلوچستان کا تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
15سالہ سوریاونشی کو بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ، والدین کو بھی ساتھ رکھا جائیگا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کی جانب سے فلوٹنگ اے آئی سرچ بار فیچر کی آزمائش
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
آن ڈیوٹی تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کے بھائی کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
بسوں، ویگنوں، رکشوں، ٹیکسیوں میں کیو آر پینک بٹن نصب کرنیکا فیصلہ، یہ کسطرح کام کریگا؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر حکومتی مؤقف درست قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
4 بار فٹبال ورلڈکپ فاتح کی درست پیشگوئی کرنیوالے نے اس سال کی ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا نام بتا دیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
قلعہ عبداللّٰـہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
گیس غبارے میں پرواز، بحرِ اوقیانوس عبور کرکے ٹیم امریکا سے یورپ پہنچ گئی
DAILY MITHAN Jun 7, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اُمید ہے بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
پاکستان
آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری، 27 فیصد سے زائد اضافہ تجویز
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: احسن اقبال
DAILY MITHAN Jun 6, 2026