
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کراچی کے مضافاتی علاقےکاٹھور، گڈاپ اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔
گلشن حدید میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ ملیر، صفورا، ماڈل کالونی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہو رہی ہے۔
خیال رہےکہ کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
میٹرولوجسٹ انجم نذیر کے مطابق ہفتےکو تیزبارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ شہر میں اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی گجرات میں ہواکاکم دباؤ موجود ہے، ہواکاکم دباؤ آئندہ دنوں سندھ میں بارش کا باعث بنے گا، بارش کی وجہ سے سندھ کے بیشترشہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
Leave a Reply