Skip to content
  • Sunday, 7 June 2026
  • 7:47 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کراچی میں رمضان راکا والی بال فیسٹیول کا انعقاد، 40 سے زائد ٹیموں کی شرکت

حالیہ پوسٹس

  • ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی، موساد سربراہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو برطرف کر دیا
  • امریکی ریاست اوہائیو میں میلےکے دوران فائرنگ، 8 افراد زخمی
  • حالیہ صورتحال پر سپریم لیڈر کیلئے فیلڈمارشل کا خصوصی خط لیکر آیا ہوں: محسن نقوی
  • امریکی یوم آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر سفارتخانے میں شاندار تقریب کا انعقاد
  • اُمید ہے بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے: رانا ثنا
Headline تازہ ترین

کراچی میں رمضان راکا والی بال فیسٹیول کا انعقاد، 40 سے زائد ٹیموں کی شرکت

DAILY MITHAN Mar 14, 2026 0


کراچی میں رمضان راکا والی بال فیسٹیول کا انعقاد، 40 سے زائد ٹیموں کی شرکت

فوٹو: رپورٹر 

کراچی کو ویسے ہی جاگتا ہوا شہر کہا جاتا ہے، مگر ماہِ رمضان میں اس شہر کی رونقیں اور سرگرمیاں مزید بڑھ جاتی ہیں، افطار کے بعد سے سحری تک نوجوان مختلف سرگرمیوں میں مصروف نظر آتے ہیں اور کھیلوں کے مقابلے ان سرگرمیوں کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔

 ایسی ہی ایک دلکش اور پُرجوش سرگرمی کراچی کے ضیاالدین پارک میں دیکھنے کو ملی جہاں دو روزہ راکا والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقابلے کے ساتھ ساتھ کراچی کی زندہ دل ثقافت کا بھی جشن منایا گیا۔

ایونٹ کی آرگنائزر آمنہ رشید خان کے مطابق راکا والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز چند دوستوں کے درمیان ایک گھریلو سطح کے مقابلے سے ہوا تھا جس میں صرف 6 ٹیمیں شامل تھیں، تاہم وقت کے ساتھ یہ ایونٹ بڑھتا گیا اور اب اس میں 40  سے زائد ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد صرف کھیل کا مقابلہ نہیں بلکہ لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے اور خوشگوار ماحول میں وقت گزارنے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے، یہی وجہ ہے کہ ایونٹ کے دوران میلے جیسا سماں نظر آتا ہے۔

کراچی میں رمضان راکا والی بال فیسٹیول کا انعقاد، 40 سے زائد ٹیموں کی شرکت

فوٹو: رپورٹر 

ٹورنامنٹ میں 40  سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا جن میں مختلف عمر کے مرد و خواتین کھلاڑی شامل تھے۔ اس ایونٹ کی خاص بات یہ تھی کہ یہ مکمل طور پر امیچر ٹورنامنٹ تھا جس میں پروفیشنل کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

مقابلوں کو مزید متوازن بنانے کے لیے ٹیموں کو ان کے کھیل کے معیار کے مطابق تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں کلرز، تھرلرز اور چلرز شامل تھیں۔ چلرز کیٹیگری نسبتاً کم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، جبکہ تھرلرز میں درمیانے درجے کی ٹیمیں شامل تھیں۔

کم تجربہ کار پلیئرز پر مشتمل چلرز کی کیٹیگری میں مرتضیٰ لاکڈا کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ تھرلرز کا ٹائٹل حاتم آفتاب کی ٹیم کے نام رہا ۔

سب سے اعلیٰ درجے کی کیٹیگری کلرز تھی جس میں مہارت رکھنے والے کھلاڑی شریک ہوئے اور اس کیٹیگری کا ٹائٹل علی رحمٰن کی ٹیم نے اپنے نام کیا۔

کراچی میں رمضان راکا والی بال فیسٹیول کا انعقاد، 40 سے زائد ٹیموں کی شرکت

فوٹو: رپورٹر 

فاتح ٹیم کے کپتان علی رحمن کا کہنا تھا کہ اس بار مقابلہ خاصا سخت تھا کیونکہ کلرز کی کیٹیگری میں کئی مضبوط ٹیمیں شریک تھیں۔ ان کے مطابق ان کی ٹیم نے سخت مقابلوں کے بعد فائنل جیتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹائٹل جیتنے کی خوشی اپنی جگہ لیکن اس سے بڑھ کر خوشی اس شاندار ٹورنامنٹ کا حصہ بننے کی ہے۔

اس ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔ ان کے مطابق کراچی میں رمضان کے دوران کھیلوں کی سرگرمیاں صرف کرکٹ تک محدود نہیں بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی شاندار مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

کراچی میں رمضان راکا والی بال فیسٹیول کا انعقاد، 40 سے زائد ٹیموں کی شرکت

فوٹو: رپورٹر 

راکا والی بال ٹورنامنٹ کے دوران پارک میں ایک جشن کا سماں تھا جس نے بچوں کو بھی اس کھیل کی طرف متوجہ کیا۔ 

ایونٹ میں موجود 13 سالہ مداح احمد شہبازکر نے بتایا کہ والی بال صرف بڑوں کا کھیل نہیں بلکہ بچے بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں اور انہیں یہاں یہ دیکھ کر حوصلہ ملا کہ کم عمر کھلاڑی بھی بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

کراچی کی رمضان راتوں میں سجا یہ والی بال میلہ ایک بار پھر یہ پیغام دیتا نظر آیا کہ اس شہر میں کھیل صرف جیت اور ہار تک محدود نہیں بلکہ یہ شہر کی دھڑکن کا حصہ ہیں اور ایسے فیسٹیول طرز کے ٹورنامنٹس ہی مستقبل کے کھلاڑیوں کے لیے پہلی سیڑھی ثابت ہوتے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی، موساد سربراہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو برطرف کر دیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی ریاست اوہائیو میں میلےکے دوران فائرنگ، 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
حالیہ صورتحال پر سپریم لیڈر کیلئے فیلڈمارشل کا خصوصی خط لیکر آیا ہوں: محسن نقوی
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی یوم آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر سفارتخانے میں شاندار تقریب کا انعقاد
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
24 حلقوں میں پولنگ آج ہوگی، تمام انتظامات مکمل
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس رپورٹ، حیدرآباد میں کتے کے کاٹے کی شکار مریضہ کو جناح اسپتال لایا گیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
لبنان کے آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان کیلئے روانہ
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے ایران کے15رکنی وفدکو ویزے دینے سےانکار کردیا
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے، اس سے نفرتیں بڑھیں گی: وزیراعلیٰ کے پی
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
جی بی میں ہرطرف شیر، شیر کی آوازیں آرہی ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار پورے نہیں وہ قبل ازوقت دھاندلی کا واویلا کس منہ سے کررہے؟ عظمیٰ بخاری
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
سیاست کےنام پر انتشار پھیلانے والوں سے اب کسی قسم کی بات نہیں ہوگی: وزیراعظم آزادکشمیر
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
بی آر ٹی یلولائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائدکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
تازہ ترین
محکمہ موسمیات کے پیشگی الرٹس سےگلگت بلتستان میں سیکڑوں جانیں بچ گئیں
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ،فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
بجٹ پر مشاورت، صدر زرداری کی سربراہی میں پی پی کا وفد حکومتی ارکان سے ملاقات کرےگا
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی ’صدف شمس‘ ویمنز ورلڈ میں نظر انداز
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
Headline تازہ ترین
ریچھ کے حملے میں 4 افراد زخمی، میئر نے ریچھ کو ذہین قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اُمید ہے بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
پاکستان
آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری، 27 فیصد سے زائد اضافہ تجویز
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: احسن اقبال
DAILY MITHAN Jun 6, 2026