Skip to content
  • Wednesday, 18 February 2026
  • 1:28 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ڈی جی آئی ایس پی آر

حالیہ پوسٹس

  • کیا ناپاکی کی حالت میں روزہ رکھا جاسکتا ہے؟
  • پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر فیس 20 لاکھ روپے تک
  • سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
  • تمام اضلاع میں سڑکیں کھول دی گئی ہیں، کے پی حکومت کی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں پیش
  • گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر

DAILY MITHAN Aug 16, 2025 0


ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی: ڈی جی آئی ایس پی آر

اگر کوئی دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا بارودی مواد گھر پر رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے: ترجمان پاک فوج۔ فوٹو فائل

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی۔

فوج کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی جس دوران انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہمارے ذہنوں میں یہ ڈال دیا جاتا ہےکہ بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں پاکستان کیلئے کچھ پنپ رہا ہے، لیکن بلوچستان کے عوام پاکستان اور صوبے کے درمیان تعلق کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا میجر محمد انور کاکڑ شہید ہمارا بہت شاندار آفیسر اور اس دھرتی کا عظیم بیٹا تھا، میجر محمد انور شہید نے پہلے بھی گوادر حملے میں کئی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، پاکستان کو آزاد رکھنے کیلئے ہر روز فوجی آفیسر، جوان اور شہری قربانی دے رہے ہیں۔

ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی: ترجمان پاک فوج

انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں آپریشن اس وقت کامیاب ہوتا ہے جب عوام خود دہشت گردوں کی نشاندہی کریں، ایسا نہیں ہے کہ فوج کسی علاقے کو خالی کرائے، آپریشن کرے، کیونکہ جب فوج واپس جائے گی تو دہشت گرد پھر آجائیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا ہمیں بڑی سمجھداری کےساتھ سب کچھ کرنا ہو گا اسی لیے اسے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا نام دیا جاتا ہے، فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ وہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کے عوام اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، دہشت گردوں ان کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو بھی سامنے لانا ہے، ایک شخص کی دہشت گردی کی سزا پورے علاقے یا پورےگاؤں کو نہیں دی جاسکتی، اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف عوام نے خود کھڑا ہونا ہے اور عوام کھڑے ہو رہے ہیں، بلوچ عوام سمجھدار اور دور اندیش لوگ ہیں، بلوچستان کے عوام بھی دہشت گردوں سے عاجز اور تنگ آچکے ہیں اور اب خود بتا رہے ہیں کہ یہاں دہشت گرد یا ان کے سہولت کار ہیں۔

 پاکستان لسانی اور علاقائی چیزوں سے ہٹ کر کلمہ کی بنیاد پر قائم ہوا: ڈی جی آئی ایس پی آر 

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کیمبرج یونیورسٹی سے بلوچستان کے مایا ناز سائنسدان صمد یار جنگ بلیدہ اسکول کا فارغ التحصیل ہے، شاہ زیب رند بھی بلوچستان سےتعلق رکھتا ہے اور آج اپنی تقدیر کا مالک ہے، بلوچستان کی بچیاں اس وقت ضلعوں میں ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں، سینکڑوں مثالیں سامنے ہیں جس میں پڑھے لکھے بلوچی اپنے علاقے اور اپنی تقدیر کے مالک بن چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام لسانی،علاقائی چیزوں سے ہٹ کر کلمہ کی بنیاد پر قائم ہوا، نبی پاک ﷺ نے فرمایا تھا کسی عجمی کو عربی،کسی عربی کو عجمی،کسی گورے کو کالے اور کسی کالے کو گورے پر فضلیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سارے بلوچ نہیں ہیں اس میں 30 فیصد سے زائد پختون بھی ہیں، جتنے بلوچ بلوچستان میں رہتے ہیں اس سے زیادہ سندھ کے قبائل اور جنوبی پنجاب میں رہتے ہیں، پاکستان کا مطلب لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ہے، یہ آپ کے اندر رچ بس چکا ہے کیونکہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
احسن اقبال کی امیر جماعت اسلامی بنگلادیش سے ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات، پی ٹی آئی کا علی گنڈاپور کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
پاکستان
فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکار شہید، 3 خوارج جہنم واصل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
پاکستان
ڈیل اور ڈھیل کی باتیں قیاس آرائیاں، عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
پاکستان
لیہ:4 سالہ بچہ سیوریج کےگڑھے میں گرکر جاں بحق ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
پاکستان
سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
پاکستان
بنگلا دیشی وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر احسن اقبال کریں گے
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
پاکستان
ہمارا احتجاج ون پوائنٹ ایجنڈے پر ہے، عمران خان کی اسپتال منتقلی کے بعد دھرنا ختم کردیاجائےگا: علی امین
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرے گا: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی: مریم نواز
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
دہشتگردی کو محرومی سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے؟ وزیراعلیٰ بلوچستان
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
حکومت کا موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
کےپی میں امن وامان سے متعلق اجلاس، مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم ونسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، عمران خان کی بیرک تک رسائی مل گئی، تحریری رپورٹ جمع کرائیں گے
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، فیلڈ مارشل کی شرکا کی جنگی و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف
DAILY MITHAN Feb 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
احسن اقبال کی امیر جماعت اسلامی بنگلادیش سے ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات، پی ٹی آئی کا علی گنڈاپور کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 17, 2026