Skip to content
  • Wednesday, 18 February 2026
  • 8:22 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی

حالیہ پوسٹس

  • فضائی آلودگی سے الزائمر امراض سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق
  • مدینہ منورہ کے بازاراور شاہراہوں کو ماہِ رمضان کی آمد سجا دیا گیا
  • پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا
  • ایک میچ پر بہت باتیں ہورہی ہیں، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈکپ جیتنے پر ہے: شاداب خان
  • پنجاب کا دور افتادہ گاؤں جہاں ہر شخص لاکھوں کے سائبر فراڈ میں ملوث ہے
تازہ ترین

ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی

DAILY MITHAN Jul 24, 2025 0


دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی

گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر 3 سال کے عبد الہادی کی لاش کو نالے سے نکال کر چلاس کے اسپتال منتقل کیا/ اسکرین گریب

چلاس: بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے سیلاب میں لاپتا ہونے والے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز  بعد مل گئی۔ 

جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے بیٹے  عبد الہادی کی لاش کو کل شام 7 بجے مقامی افراد نے بابوسر کے قریب ڈاسر  کے مقام پر دیکھا اور حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ 

گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر 3 سال کے عبد الہادی کی لاش کو نالے سے نکال کر چلاس کے اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لودھراں سے پکنک منانے کیلئے جانے والی فیملی اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔

سیلابی ریلے میں بہہ کر ڈاکٹر مشعال فاطمہ اور ان کا دیور فہد اسلام جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ریلے میں ڈاکٹر مشعال فاطمہ کا 3 سالہ بیٹا عبدالہادی بھی بہہ گیا تھا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ایڈمن شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کا بتانا ہے کہ چلاس میں جاں بحق ڈاکٹر مشعال اور فہد اسلام کی میتیں 2 بجے تک لودھراں پہنچادی جائیں گی۔

ڈائریکٹر ایڈمن کے مطابق مرحومین کی نماز جنازہ شام ساڑھے 5 بجے ادا کی جائے گی جب کہ مرحومین کو آدم واہن قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ شاہراہ بابوسر پر سرچ آپریشن جاری ہے جہاں سے ڈاکٹرسعد کے3سال کے بیٹے کی لاش مل گئی ہے جو تھوڑی دیر تک آبائی شہر بھجوادی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ اب تک 6 لاشیں نکالی گئی ہیں، لاپتا دیگر افراد کی تلاش جاری، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گزشتہ روز گلگت بلتستان کا دورہ کیا اور متاثرین سے بات چیت کرکے سرچ آپریشن کی مانیٹرنگ بھی کی۔

ترجمان جی بی حکومت نے بتایا کہ بابو سر روڈپر پھنسےسیاحوں کو گزشتہ روز چلاس منتقل کردیا ہے، اس وقت گلگت بلتستان میں کوئی بھی سیاح پھنسا ہوا نہیں، شاہراہ ناران اور بابو سر بند ہیں، شاہراہ ریشم خنجراب سے لیکر راولپنڈی تک کھلی ہے۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
فضائی آلودگی سے الزائمر امراض سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
مدینہ منورہ کے بازاراور شاہراہوں کو ماہِ رمضان کی آمد سجا دیا گیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
ایک میچ پر بہت باتیں ہورہی ہیں، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈکپ جیتنے پر ہے: شاداب خان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کا دور افتادہ گاؤں جہاں ہر شخص لاکھوں کے سائبر فراڈ میں ملوث ہے
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے وہ ممالک جو بچوں تک سوشل میڈیا کی رسائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
نمیبیا کو 102 رنز سے شکست، ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی نمیبیا کیخلاف جیت، سپر 8 کی لائن اپ مکمل،12 ٹیموں کا سفر ختم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اس تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
تازہ ترین
پشاور میں رمضان کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
5 نجی جزائر کی ملکیت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تو ایسا ممکن ہے
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کو کامیاب بنانے کا دلچسپ راز جانتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان انڈیا اب بڑا میچ نہیں رہا، یہ وہ پاکستان نہیں جو میانداد، وسیم اکرم کے وقت ہوتا تھا: گنگولی
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
وادی تیراہ کے علاقے میدان سے نقل مکانی کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
تازہ ترین
چیف فائر افسر کے کمیشن کے سامنے سنسنی خیز انکشافات
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پڑوسی نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا، لاش ڈرم سے برآمد
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت نے پہلی بار اسکولوں کو ملنے والے بجٹ کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Feb 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
احسن اقبال کی امیر جماعت اسلامی بنگلادیش سے ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026