Skip to content
  • Friday, 13 February 2026
  • 3:40 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • چین میں دنیا کے بلند ترین ڈیم کی تعمیر، پانی ذخیرہ کرنے کا عمل شروع

حالیہ پوسٹس

  • مساجد کے باہر گداگری اور اشیاء فروخت کرنے پر پابندی عائد
  • عمران خان کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا، دعا کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتا: شاہ محمود
  • نجومی کا ‘کالا جادو’ کرنے کا دعویٰ، بیٹی نے ماں کو ہی قتل کر ڈالا
  • چین میں سڑک پر پڑنے والے گڑھے نے تباہی مچادی، ویڈیو وائرل
  • الیکشن کمیشن کا اختر مینگل کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان
پاکستان

چین میں دنیا کے بلند ترین ڈیم کی تعمیر، پانی ذخیرہ کرنے کا عمل شروع

DAILY MITHAN May 9, 2025 0


چین میں دنیا کے بلند ترین ڈیم کی تعمیر، پانی ذخیرہ کرنے کا عمل شروع

اس ڈیم کو صوبہ سیچوان میں تعمیر کیا جا رہا ہے / فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

چین میں دنیا کے بلند ترین ڈیم کی تعمیر اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سیچوان میں زیرتعمیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ‘شوانگ جیانگ کو’ میں پانی کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ میں پانی کو ذخیرہ کرنے کا عمل یکم مئی سے شروع ہوا جو ڈیم کو آپریشنل بنانے کی جانب اہم سنگ میل ہے۔

سطح زمین سے 315 میٹر بلند اس ڈیم میں 110 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی جبکہ سالانہ 2 ہزار میگاواٹ بجلی کا حصول ممکن ہوگا جس سے 80 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کی جاسکے گی۔

سیچوان کے Aba Tibetan اور جیانگ نامی علاقوں میں واقع اس منصوبے کی لاگت 4 ارب 90 کروڑ ڈالرز ہے اور اس کی تعمیر لگ بھگ 10 سال سے جاری ہے۔

تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس ڈیم کو بجلی کی پیداوار اور سیلابی پانی کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس ڈیم کو دریائے Dadu میں تعمیر کیا جا رہا ہے جو سطح مرتفع تبت سے بہتا ہوا سیچوان پہنچتا ہے۔

315 میٹر بلند ڈیم کی بلندی کسی 100 منزلہ عمارت کے برابر سمجھی جاسکتی ہے اور یہ ابھی دنیا کے بلند ترین جنگ پنگ 1 ڈیم (جو سیچوان میں ہی واقع ہے) سے 10 میٹر زیادہ بلند ہے۔

پانی ذخیرہ کرنے کے پہلے مرحلے میں پانی کی سطح 2344 میٹر تک پہنچ گئی جو دریا کی حقیقی بلندی سے 80 میٹر زیادہ ہے۔

اسے تعمیر کرنے والی کمپنی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا کے مطابق ڈیم کی تعمیر جاری ہے اور اس سے بجلی کی پیداوار 2025 کے آخر تک شروع ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ مں بتایا گیا کہ اس ڈیم کی تعمیر سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 7 لاکھ ٹن سے زیادہ کمی لانے میں مدد ملے گی جبکہ ماحول دوست توانائی کے حصول میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے چین دنیا میں سب سے آگے ہے اور وہاں 1950 کی دہائی کے بعد سے 15 میٹر سے زیادہ بلند 22 ہزار سے زائد ڈیموں کی تعمیر ہوئی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرے گا: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی: مریم نواز
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
دہشتگردی کو محرومی سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے؟ وزیراعلیٰ بلوچستان
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
حکومت کا موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
کےپی میں امن وامان سے متعلق اجلاس، مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم ونسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، عمران خان کی بیرک تک رسائی مل گئی، تحریری رپورٹ جمع کرائیں گے
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، فیلڈ مارشل کی شرکا کی جنگی و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
جنید اکبر نے پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑنےکا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
کوئٹہ میں ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
پاکستان
موجودہ حکومت جمہوریت کیساتھ مذاق ہے، شفاف طریقے سے حکومت بنالیں ، ہم قبول کریں گے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
پاکستان
دنیا کےکئی ممالک پاکستان کے لڑاکا طیاروں اور دفاعی ٹیکنالوجی کےحصول کےخواہشمند ہیں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
پولیس پر 9 مئی سے متعلق پریشر ڈالا جارہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
پاکستان
عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
DAILY MITHAN Feb 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرے گا: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی: مریم نواز
DAILY MITHAN Feb 12, 2026