Skip to content
  • Sunday, 7 June 2026
  • 6:30 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور تحریک انصاف قیادت آمنے سامنے

حالیہ پوسٹس

  • ‘پتا نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کےکپڑوں سے نکلےگا’، حنا پرویزکا گلوکارکے بیان پر ردعمل
  • واٹس ایپ میں ایک اہم اپ ڈیٹ کر دی گئی
  • ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج آنے کا سلسلہ جاری
  • لائیو: گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے ابتدائی نتائج نقشے کی مدد سے دیکھیں 07 جون ، 2026
  • اس تصویر میں کتنے نمبر آپ دیکھ سکتے ہیں؟
تازہ ترین

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور تحریک انصاف قیادت آمنے سامنے

DAILY MITHAN Feb 13, 2026 0


پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور تحریک انصاف قیادت آمنے سامنے

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی کے فلور پر قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کے فوج سے متعلق حالیہ بیان پر ناخوش ہے۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق، جب اچکزئی نے فوج کے حوالے سے اپنا بیان دہرایا تو اسی تناظر میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے فوج کے حوالے سے اپنی پارٹی کا موقف واضح کرنے کیلئے فوری اقدام کیا، اس صورتحال کی وجہ سے پارٹی حلقوں میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔ 

یہ پیش رفت قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران اس وقت سامنے آئی جب وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر میں اچکزئی کے ایک سابقہ بیان کا حوالہ دیا جس میں مبینہ طور پر انہوں نے فوج کو ’’پنجاب کے چار اضلاع کی فوج‘‘ قرار دیا تھا۔ 

وزیرِ دفاع نے اس بیان کو خطرناک اور نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی قومی ادارے کے بارے میں اس نوعیت کے بیانات نہیں دیے جانے چاہئیں۔ 

ایوان کے فلور پر جواب دیتے ہوئے اچکزئی نے کہا کہ وہ 1990ء کی دہائی سے اپنے اختیار کردہ موقف پر قائم ہیں، انہوں نے وزیرِ دفاع کی جانب سے نشاندہی کردہ بیان کی تردید کی اور نہ ہی اسے واپس لیا بلکہ اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے رائے پر ’’قائم‘‘ ہیں۔ 

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق، اچکزئی کے ان ریمارکس نے پی ٹی آئی کے اندر بے چینی پیدا کر دی کیونکہ پارٹی نے بطور قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے کیلئے ان کی حمایت کی تھی، اچکزئی کی تقریر کے فوراً بعد بیرسٹر گوہر نے بات کرنے پر اصرار کیا اور اسپیکر سے خطاب کی اجازت طلب کی جو ان کی جانب سے ایک غیر معمولی اقدام تھا کیونکہ وہ عموماً فلور لینے پر اصرار نہیں کرتے۔ 

اپنے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے مبینہ طور پر دو اہم باتوں پر زور دیا۔ اول، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے اور تمام سیاسی قوتوں کو متحد بیانیہ اختیار کرنا چاہئے تاکہ دہشت گردوں اور دشمن عناصر کو واضح پیغام دیا جا سکے۔ انہوں نے اس تناظر میں بھارت اور افغانستان سے سرگرم عناصر کا حوالہ دیا اور قومی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ 

دوم، انہوں نے مسلح افواج کے حوالے سے پی ٹی آئی کا موقف واضح کیا۔ اچکزئی کا براہِ راست نام لیے بغیر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فوج ہماری ہے اور ملک ہمارا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے شہداء کی قربانیاں قوم کی شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے حوالے سے پی ٹی آئی کا موقف واضح اور غیر مبہم ہے۔ 

پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ بعد میں بیرسٹر گوہر نے اس معاملے پر بعض پارٹی قانون سازوں سے گفتگو کی اور یہ رائے ظاہر کی کہ اچکزئی کی جانب سے ایسے ریمارکس نہیں دینا چاہئے تھے۔ 

ایک سینئر پارٹی ذریعے نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ اپوزیشن اتحاد میں اختلافِ رائے موجود ہو سکتا ہے، تاہم قومی اداروں، بالخصوص فوج، کے بارے میں پارٹی کا موقف واضح رہنا چاہئے اور قومی مفاد سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ 

یہ واقعہ متنوع اپوزیشن اتحاد کے اندر پیغام رسانی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے چیلنجز کی عکاسی کرتا ہے، خصوصاً حساس نوعیت کے معاملات پر۔ تاہم، پی ٹی آئی کی قیادت نے فوری قدم اٹھایا تاکہ اچکزئی کے ریمارکس کو پارٹی کا باضابطہ موقف نہ سمجھا جائے۔ 

جب دی نیوز نے بیرسٹر گوہر سے اچکزئی کے متنازع بیان پر موقف طلب کیا تو انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے، بارہا بیان کیا جا چکا ہے اور قومی اسمبلی کے ریکارڈ کا بھی حصہ ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
‘پتا نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کےکپڑوں سے نکلےگا’، حنا پرویزکا گلوکارکے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایک اہم اپ ڈیٹ کر دی گئی
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج آنے کا سلسلہ جاری
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
لائیو: گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے ابتدائی نتائج نقشے کی مدد سے دیکھیں 07 جون ، 2026
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں کتنے نمبر آپ دیکھ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کی سب سے چوڑی سڑک کونسی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ بلوچستان کا تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
15سالہ سوریاونشی کو بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ، والدین کو بھی ساتھ رکھا جائیگا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کی جانب سے فلوٹنگ اے آئی سرچ بار فیچر کی آزمائش
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
آن ڈیوٹی تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کے بھائی کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
بسوں، ویگنوں، رکشوں، ٹیکسیوں میں کیو آر پینک بٹن نصب کرنیکا فیصلہ، یہ کسطرح کام کریگا؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر حکومتی مؤقف درست قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
4 بار فٹبال ورلڈکپ فاتح کی درست پیشگوئی کرنیوالے نے اس سال کی ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا نام بتا دیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
قلعہ عبداللّٰـہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
گیس غبارے میں پرواز، بحرِ اوقیانوس عبور کرکے ٹیم امریکا سے یورپ پہنچ گئی
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
کراچی میں آج سے گرمی مزید بڑھنے کا امکان، شہریوں کو دھوپ سے بچنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
بلاول آزادکشمیر کی صورتحال پر ناخوش، اہم اجلاس طلب کرلیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
پرو ہاکی لیگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ایک بار پھر ردوبدل
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
سرکاری اسکیم کے تحت پاکستانیوں نے حج پر 139ارب 16کروڑ روپے خرچ کیے
DAILY MITHAN Jun 7, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اُمید ہے بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
پاکستان
آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری، 27 فیصد سے زائد اضافہ تجویز
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: احسن اقبال
DAILY MITHAN Jun 6, 2026