Skip to content
  • Monday, 19 January 2026
  • 2:09 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پنجاب بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پوٹھوہار ریجن میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

حالیہ پوسٹس

  • کشمیر میں بے بسی کا احساس ہے، مودی حکومت کو انکی کوئی پرواہ نہیں: سابق ’را‘ چیف
  • مغربی کنارے پر یہودی آبادکاروں کا فلسطینی گھروں پر حملہ، گھر اور گاڑیاں نذر آتش
  • سانحہ گل پلازہ میں لاپتا افراد کی تعداد 73 ہوگئی، خواتین بھی شامل
  • امریکی فوج کا شام میں فضائی حملہ، القاعدہ دہشتگرد ہلاک
  • چیئر مین پی سی بی نے قومی ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رُکوا دیں
تازہ ترین

پنجاب بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پوٹھوہار ریجن میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

DAILY MITHAN Aug 17, 2025 0


پنجاب بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پوٹھوہار ریجن میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون کے ساتویں اسپیل کے تحت شدید بارشوں کا امکان ہے۔ فوٹو فائل

لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے ساتھ پوٹھوہار  ریجن میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون کے ساتویں اسپیل کے تحت شدید بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 23 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشات ہیں جبکہ لاہور، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، گوجرانولہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، بہاولپور، میانوالی، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

نالہ لئی میں نہانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے پوٹھوہار ریجن میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اور حکام نے راولپنڈی کے نالہ لئی میں نہانے والوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایات کی ہے۔

ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ریسکیو ورکرز کو نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ والدین بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبوں کے پاس ہرگز جانے نہ دیں، اربن فلڈنگ سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، بارش کے دوران کمزور اور خستہ حال چھتوں کے نیچے نہ جائیں اور بارش کے دوران ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔

بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا خدشہ

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا خدشہ ہے، بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ، راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ کالا باغ ، چشمہ، تونسہ کے مقام پر درمیانے جبکہ تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجےکا سیلاب ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
کشمیر میں بے بسی کا احساس ہے، مودی حکومت کو انکی کوئی پرواہ نہیں: سابق ’را‘ چیف
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مغربی کنارے پر یہودی آبادکاروں کا فلسطینی گھروں پر حملہ، گھر اور گاڑیاں نذر آتش
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
سانحہ گل پلازہ میں لاپتا افراد کی تعداد 73 ہوگئی، خواتین بھی شامل
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی فوج کا شام میں فضائی حملہ، القاعدہ دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
چیئر مین پی سی بی نے قومی ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رُکوا دیں
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
ہادی علی اور ایمان مزاری کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہوسکی، رپورٹ طلب
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب میں بغیر ٹیسٹ ڈرائیونگ لائسنس کا دعویٰ غلط، ویب سائٹ جعلی ہے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے: کراچی پولیس چیف
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے: کراچی پولیس چیف
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
‘چاروں طرف سے پھنس گیا ہوں’، سانحہ گل پلازہ میں انتقال کرنیوالے شہری کا آخری مبینہ آڈیو پیغام سامنے آگیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد اور اسکے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ایس بی سی اے نے عارف علوی کا کلینک ڈی سیل کردیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
تعمیراتی کام اور ٹریفک مینجمنٹ نہ ہونے سے پانی کی کمی دور نہ کی جاسکی، چیف فائر آفیسر
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
بیدیاں روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
سانحہ گل پلازا میں لوگوں کو ریسکیو نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے: صدر انجمن تاجران سندھ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 میں پلیئرز کی سلیکشن کیسے ہوگی؟ نئی تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ہولی فیملی اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیر
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
گل پلازہ میں زندگیاں بچاتے ہوئے انتقال کرجانیوالے فائر فائٹر کی نمازِ جنازہ ادا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026