Skip to content
  • Sunday, 15 February 2026
  • 3:34 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاک بھارت جنگ کے نتائج

حالیہ پوسٹس

  • سائنسدانوں نے انسانوں میں خود غرضی کا علاج ڈھونڈ نکالا
  • خاندان اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لیے بغیر عمران خان کی اسپتال منتقلی قبول نہیں: پی ٹی آئی
  • فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • جماعت اسلامی کا پولیس تشدد کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • لاہور ہائیکورٹ کا بغیر اجازت شادی پر شوہرکو پہلی بیوی کو 10لاکھ روپے حق مہرکی رقم فوری دینےکا حکم
پاکستان

پاک بھارت جنگ کے نتائج

DAILY MITHAN May 21, 2025 0


اگرچہ ماضی میں بھی پاکستان اور بھارت کو ایک بار (کارگل جنگ میں) جنگ بندی پر امریکہ نے مجبور کرایا لیکن ایک عرصے سے بھارت کے رویے میں عجیب قسم کا غرور آیا ہوا تھا۔

 وہ اپنے آپ کو بڑی اقتصادی اور فوجی طاقت بلکہ خطے کا چوہدری سمجھنے لگا تھا اور ماضی میں جس نے بھی کشمیر کے معاملے میں ثالثی کی بات کی تو بھارت نے اسے نہایت تکبر کے ساتھ ٹھکرا دیا،  بھارت کا مؤقف رہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دو طرفہ معاملہ ہے اور کسی تیسرے فریق کواس میں مداخلت کا اختیار نہیں۔

 دنیا سمجھتی تھی اور بالکل ٹھیک سمجھتی تھی کہ افغانستان کے حالات بھی پاکستان اور بھارت کی پراکسی وار کی وجہ سے خراب رہتے ہیں چنانچہ باراک اوباما نے جب امریکہ کے صدر بننے کے بعد سہ فریقی (پاکستان، افغانستان اور بھارت) فورم کا اعلان کیا تو بھارت نے اس کا بہت برا منایا،  بھارتی قیادت نے کہا کہ کہاں پاکستان اور کہاں انڈیا،  ہمیں ان کے ساتھ نہ ملایا جائے چنانچہ بھارت کے احتجاج کے بعد امریکہ نے انڈیا کو اس سے باہر نکالا اور صرف پاکستان اور افغانستان کا فورم یعنی افپاک رہ گیا۔ 

اسی طرح جب عمران خان نے بطور وزیراعظم امریکہ کا دورہ کیا تو وہاں پر بھی ان کی اپیل پر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی لیکن بھارت نے یہ کہہ کر ان کی پیشکش مسترد کردی کہ کسی تیسرے فریق کا پاک بھارت معاملات سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہئے،  حالانکہ ان دنوں ٹرمپ اور مودی بڈی بنے ہوئے تھے اور مجھے یقین ہے کہ امریکی شہہ پا کر ہی مودی نے کشمیر کی خود مختار حیثیت کو تبدیل کرکے اسے قید خانہ میں تبدیل کیا۔

جب سے مودی بھارت کا وزیراعظم بناہے اکثر بھارتیوں کے رویے میں بھی ایک تکبر آ گیا ہے۔ میں پہلی مرتبہ ۲۰۰۷ میں انڈیا گیا تھا اور ان کے رویے کو بڑا خوشگوار پایا تھا لیکن دوسری مرتبہ ٹریک مذاکرات کیلئے وہاں جانے کا اتفاق ہوا تو انکے صحافیوں اور دانشوروں کا رویہ بھی بڑا متکبرانہ بن گیا تھا۔

 ایک تو ان کا رویہ بڑا متکبرانہ تھا اور دوسرے وہ آتنک واد کا ورد کرتے ہوئے مودی کی زبان بول رہے تھے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھول جائیں اور بات کرنی ہے تو پاکستانی سائیڈ کے کشمیر پر کریں ، وہ یہ تاثر دے رہے تھے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں، یہ متکبرانہ رویہ مجھے اس قدر برا لگا کہ میں دیگر ساتھیوں کو ادھر چھوڑ کر تین دن پہلے واپس پاکستان آ گیا۔ 

اسی طرح ہمیں یاد ہےکہ کشمیر کے مسئلےپر ثالثی تو چھوڑیں وہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے بھی نہ تو پاکستان کی پیشکش کو قبول کر رہا تھا اور نہ کسی عالمی ادارے کو بیچ میں لانے کیلئے تیار تھا،  غرض اس کا تکبر انتہاؤں کو چھو رہا تھا تو دوسری طرف پاکستان چھوٹا ملک ہونے کے باوجود بڑی مشکلات سے دو چار تھا۔ 

صدر بائیڈن اور پھر ٹرمپ کے دور میں یہ بات ہر زبان پر تھی کہ امریکہ کی ترجیحات میں اب پاکستان شامل نہیں،  اپوزیشن طعنے دے رہی تھی کہ پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار ہے لیکن بھارت کے تکبر اور حالیہ جارحیت نے سفارتی محاذ پر کئی حوالوں سے پاکستان کو فائدہ پہنچایا، مثلاََ امریکی صدر تسلسل کے ساتھ ذکر کر رہے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور انڈیا میں جنگ بندی کرائی،  انکے یہ بیانات جب مودی سنتا ہے تو اس پر نہایت گراں گزرتے ہیں لیکن وہ انکار نہیں کر سکتا،  یوں جس امریکہ کو وہ پاک بھارت تنازعے سے باہر رکھنا چاہتا تھا وہ خود اس کے ”کارناموں“ سے دخیل ہو گیا۔

بھارتی حکمران پاکستان کا ذکر نہایت حقارت سے کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی اور سیاسی حوالوں سے طعنے دیا کرتے تھے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک کو برابر رکھ کر بات کرتے ہیں،  بھارت کو زعم تھا کہ دنیا کے اکثر ممالک اس کا ساتھ دیں گے لیکن پاکستان کو چونکہ اب کی بار اخلاقی برتری حاصل تھی، اس لئے اسرائیل کے سوا کسی نے بھارت کا ساتھ نہ دیا،  دوسری طرف چین، ترکیہ اور آذربائیجان کھل کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوگئے، برطانیہ متوازن رہا، عرب ممالک اگرچہ ثالثی کی کوشش کر رہے تھے لیکن جھکاؤ ان کا بھی پاکستان کی طرف اس لئے تھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ انڈیا بدمعاشی کررہا ہے اور پاکستان کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے، دوسری طرف بھارت نے پہلی کارروائی میں معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ دو مساجد کو بھی شہید کیا اور اسکی وجہ سے بھی مسلمانوں کا جھکائو پاکستان کی طرف ہو گیا۔

سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی اب کشمیر کا ذکرکررہے ہیں اور یوں انڈیا کے خیال میں دفن ہونے والا مسئلہ کشمیر بھی دوبارہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا،  پہلے صرف پاکستان یہ کہتا رہا کہ کشمیر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان فلیش پوائنٹ ہے لیکن اب دنیا نے خود دیکھ لیا کہ خاکم بدہن کسی بھی وقت مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

جنگ بھارت نے چھیڑی تھی اور شکست بھی اسے ہوئی،  پاکستان نے بھارت کے زیراستعمال دنیا کے بہترین جہاز رفال سمیت 6 جہازوں کو گرا دیا، اس کے برعکس پاکستان کے تمام طیارے محفوظ رہے۔ اسی طرح پاکستان نے روسی ساختہ ایس ۴۰۰ کے میزائل سسٹم کو ناکارہ بنا دیا، سب سے بڑھ کر یہ کہ ان کے مواصلاتی نظام کو جام کردیا،  اسے دیکھ کر اب دنیا یہ جان گئی کہ پاکستان نہ صرف ایٹمی طاقت ہے بلکہ روایتی جنگ میں بھی خطے میں اس کا کوئی ثانی نہیں، یوں عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و تکریم میں اضافہ ہو گیا۔

داخلی محاذ پر یہ فائدہ ہوا کہ وقتی طور پر سہی لیکن اس جنگ نے پاکستانی قوم کو یک جان کر دیا،  حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتیں بھی افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہوئیں، چند لوگوں کو چھوڑ کر مجموعی طور پر پاکستان تحریک انصاف نے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور اس کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی فوج کے حق میں تقاریر مسلم لیگ (ن) کے لیڈروں کی تقاریر کی طرح رہیں،  انہوں نے اپنے اس طرز عمل سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سیاست اور ریاست کا فرق سمجھا دیا،  اس پر بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کی قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے۔

اس سب کچھ کے باوجود پاکستانی قیادت کا امتحان ختم نہیں بلکہ شروع ہوا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ خارجہ محاذ پر اس کامیابی کے اثرات کو کس طرح سمیٹتی ہے اور داخلی محاذ پر قومی یکجہتی کو کس طرح سیاسی محاذ پر دائمی اور سیاسی یکجہتی میں بدل دیتی ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرے گا: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی: مریم نواز
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
دہشتگردی کو محرومی سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے؟ وزیراعلیٰ بلوچستان
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
حکومت کا موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
کےپی میں امن وامان سے متعلق اجلاس، مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم ونسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، عمران خان کی بیرک تک رسائی مل گئی، تحریری رپورٹ جمع کرائیں گے
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، فیلڈ مارشل کی شرکا کی جنگی و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
جنید اکبر نے پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑنےکا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
کوئٹہ میں ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
پاکستان
موجودہ حکومت جمہوریت کیساتھ مذاق ہے، شفاف طریقے سے حکومت بنالیں ، ہم قبول کریں گے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
پاکستان
دنیا کےکئی ممالک پاکستان کے لڑاکا طیاروں اور دفاعی ٹیکنالوجی کےحصول کےخواہشمند ہیں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
پولیس پر 9 مئی سے متعلق پریشر ڈالا جارہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Feb 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرے گا: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026