Skip to content
  • Tuesday, 20 January 2026
  • 8:10 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس، امریکا سمیت 5 ممالک کی عسکری قیادت کی شرکت

حالیہ پوسٹس

  • یورپی ممالک نے ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کو مسترد کردیا
  • جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی، 83 افراد تاحال لاپتہ
  • مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ کی غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی
  • گل پلازہ متاثرین کا الزام
  • آتش زدہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن، چھت سےگاڑیاں اتار کر مالکان کے حوالے کردی گئیں
تازہ ترین

پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس، امریکا سمیت 5 ممالک کی عسکری قیادت کی شرکت

DAILY MITHAN Jul 26, 2025 0


پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس، امریکا سمیت 5 ممالک کی عسکری قیادت کی شرکت

کانفرنس میں ہنگامی حالات میں ہم آہنگ انسانی ردِ عمل جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی— فوٹو: آئی ایس پی آر

پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس  میں امریکا سمیت کئی ممالک کی سینیئر عسکری قیادت شریک ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے آج اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کی میزبانی کی جس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے سینیئر عسکری قیادت نے شرکت کی۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دفاعی وفود کا باضابطہ خیرمقدم کیا اور خطے میں امن، استحکام اور تعمیری شراکت داری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ سرحدوں سے ماورا خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے دور میں عسکری تعاون کی اہمیت زیادہ ہوجاتی ہے، سرحدوں سے ماورا خطرات اور پچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کےدور میں تذویراتی مکالمےاور باہمی اعتماد کی اہمیت زیادہ ہوجاتی ہے، پاکستان اپنے شراکت دار ممالک کے ساتھ ایک محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ اعلیٰ سطح اجلاس میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اعلیٰ سطح اجلاس میں وسطی و جنوبی ایشیا کے بدلتے ہوئے تذویراتی ماحول، مشترکہ تربیتی اقدامات، انسدادِ دہشت گردی میں تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

کانفرنس میں ہنگامی حالات میں ہم آہنگ انسانی ردِ عمل جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور شرکاء نے امن، قومی خودمختاری، مشترکہ سکیورٹی خطرات، دہشت گردی، سائبر خطرات اور پرتشدد انتہاپسندی سے نمٹنے کے عزم کا اجتماعی اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ وفود نے ایسی جامع اور مستقبل بین الدفاعی سفارت کاری کے فروغ پر پاکستان کی قیادت، مہمان نوازی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مضبوط روابط، پائیدار امن کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کا مقصد سیکیورٹی تعاون کو مستحکم کرنا تھا، کانفرنس کا مقصد تربیتی اقدامات کو فروغ دینا، انسدادِ دہشت گردی اور دفاعی و سلامتی شعبوں میں بہترین عملی تجربات کا تبادلہ ممکن بنانا تھا۔

کثیرالملکی اجلاس علاقائی سلامتی کے تعاون، عسکری سفارت کاری  اور تذویراتی مکالمے کو فروغ دینے کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ثابت ہوا، یہ تذویراتی ہم آہنگی پاکستان کے مشترکہ سلامتی مفادات کےعزم کی عکاس ہے اور یہ علاقائی یکجہتی پر مبنی ایک محفوظ، تعاون پر مبنی خطہ تشکیل دینے کے عزم کی عکاس ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
یورپی ممالک نے ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی، 83 افراد تاحال لاپتہ
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ کی غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
گل پلازہ متاثرین کا الزام
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
آتش زدہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن، چھت سےگاڑیاں اتار کر مالکان کے حوالے کردی گئیں
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
میئر کراچی کا رات گئے گل پلازہ کا دورہ ، لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
ہولناک آتشزدگی کے باوجود مسجد میں رکھے قرآن پاک بالکل محفوظ رہے
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے رونما ہوا ؟ دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوتے ہی جھگڑے کی نذر ہوگیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
‘یہ محض ایک حادثہ نہیں تھا’، سانحہ گل پلازہ پر ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
اماراتی صدر کا دورہ بھارت، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، تجارت اور ایل این جی کے معاہدے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سینیٹ نے انسداد اسمگلنگ تارکین وطن ترمیمی بل منظورکرلیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج پر حملہ، ایک فوجی ہلاک
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
غزہ پیس میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے، اللہ کیطرف سے پاکستان کو ایک سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تنہا نہیں وہ ایرانی قوم کی جان ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
انڈر 19 ورلڈکپ میں جنوبی افریقی بیٹرز نے رنز کے انبار لگا دیے، نئے ریکارڈ قائم
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026