Skip to content
  • Wednesday, 18 February 2026
  • 8:15 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان کا بھارت کیخلاف سائبر اٹیک تاریخ کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جانے لگا

حالیہ پوسٹس

  • مدینہ منورہ کے بازاراور شاہراہوں کو ماہِ رمضان کی آمد سجا دیا گیا
  • پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا
  • ایک میچ پر بہت باتیں ہورہی ہیں، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈکپ جیتنے پر ہے: شاداب خان
  • پنجاب کا دور افتادہ گاؤں جہاں ہر شخص لاکھوں کے سائبر فراڈ میں ملوث ہے
  • دنیا کے وہ ممالک جو بچوں تک سوشل میڈیا کی رسائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں
تازہ ترین

پاکستان کا بھارت کیخلاف سائبر اٹیک تاریخ کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جانے لگا

DAILY MITHAN May 11, 2025 0


پاکستان کا بھارت کیخلاف سائبر اٹیک تاریخ کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جانے لگا

پاکستان نے مواصلاتی لائنوں، ائیر ٹریفک سسٹم اور بھارت کے ڈیجیٹل ڈیفنس کنٹرول کو بھی غیر موثر کر دیا، بھارت کے 70؍ فیصد علاقوں کو بجلی کی بندش کا سامنا رہا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد : سول اور فوجی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح پر منظور شدہ ایک محتاط لیکن مربوط فوجی آپریشن کے دوران پاکستان نے ہفتے کے روز علی الصباح ایک فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں بھارت کا جدید ترین دفاعی نظام تباہ ہوگیا۔ 

اس بنائی گئی حکمت عملی کے پیچھے غیر معمولی پلاننگ کے علاوہ قیادت اور فوج کے جذبہ ایمانی کا امتزاج شامل تھا جس کا آغاز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس ہائی لیول میٹنگ کے اختتام پر ایک طویل دعا کرکے کیا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کی منظوری دی گئی، جس سے نہ صرف بھارت کی دفاعی لائنیں ہل گئیں بلکہ اس کا غرور اور گھمنڈ اور پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کی ہٹ دھرمی بھی خاک میں مل گئی۔ 

علی الصبح تقریباً فجر کے وقت، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کیخلاف اپنی مربوط، کثیرالجہتی آپریشن شروع کیا۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق، آپریشن صبح کے اوقات میں شروع کیا گیا۔ اس کارروائی میں اٹھایا گیا ہر قدم ایمان، یقین اور نظم و ضبط کی مثال تھا۔ پہلا میزائل نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے فائر کیا گیا، جو تاریخی اسلامی لڑائیوں کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ 

اگرچہ بھارت کو اپنے ہائی ٹیک رافیل طیاروں اور ڈیڑھ ارب ڈالر کے جدید ترین ایس 400؍ ائیر ڈیفنس سسٹم پر ناز تھا، جبکہ پاکستان کی دفاعی افواج کی تربیت، نظم و ضبط اور ایمان کی وجہ سے دشمن کی چالیں ناکام ہوگئیں۔ بھارت میں تجزیہ کار پہلے پاکستان کے جس دفاعی ساز و سامان کو اپنے اسلحے کے مقابلے میں کم تر سمجھتے تھے، وہی ساز و سامان ان کیلئے تباہی کا سبب بن گیا۔ 

پاکستان کی طرف سے اپنے میزائل نظام، ڈرونز، ائیر فورس کے بہترین استعمال کے ساتھ ہمارے جیمنگ ٹولز نے بھارتی دفاعی نظام کو چاروں شانے چت کر دیا۔ چند ہی گھنٹوں میں اہم بھارتی فوجی اور دفاعی ڈھانچہ بے اثر ہوگیا، کمانڈ سینٹرز خاموش ہوگئے، اور ریڈار سسٹم بیکار ہوگیا۔ بھارتی دفاع بھلے ہی افراتفری کا شکار نہ ہوا ہو لیکن یہ مکمل صدمے کی حالت میں تھا۔ 

بھارت کو سب سے غیر متوقع دھچکا پاکستان کی سائبر وار سے لگا۔ آئی ٹی کا چیمپئن سمجھے جانے والے بھارت کو پاکستان کے ایک ایسے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا جسے ماہرین پاکستان کی طرف سے کیا جانے والا تاریخ کا سب سے بڑا سائبر اٹیک قرار دے رہے ہیں، حالانکہ آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کو بھارت کا مد مقابل ہی نہیں سمجھا جاتا۔ 

پاکستان نے مواصلاتی لائنوں، ائیر ٹریفک سسٹم اور بھارت کے ڈیجیٹل ڈیفنس کنٹرول کو بھی غیر موثر کر دیا۔ بھارت کی بیشتر دفاعی اور سرکاری ویب سائٹس بھی ہیک کر لی گئیں۔ بھارت کے 70 فیصد علاقوں کو بجلی کی بندش کا سامنا رہا۔ سائبر اٹیک کے میدان میں یہ واقعتاً ناقابل یقین بات لگتی ہے۔ 

تجزیہ کاروں کو پاکستان کی کامیابی اور بھارت کو پہنچنے والے نقصان کا درست اندازہ لگانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ کچھ لوگ دبے الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ یہ پاکستان کی حکمت عملی تھی لیکن کچھ کا خیال ہے کہ اس کے پیچھے اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل تھی۔ 

پاکستان کے فوجی آپریشن میں جو اسلامی جذبہ تھا وہ ناقابل بیان اور یقینی تھا۔ آپریشن کا نام رکھے جانے سے لیکر حملوں سے متعلق لیے گئے ہر قدم پر اسلامی اصولوں کی پیروی کی گئی۔ افسروں اور سپاہیوں نے ہر قدم اٹھانے سے پہلے نعرہ تکبیر بلند کیا، ان کے پاس صرف اسلحے کی طاقت نہیں تھی، بلکہ ایمان اور غیر متزلزل عزم بھی ان کے ساتھ تھا۔ اس کا نتیجہ کیا نکلا: یہی کہ بھارت جو مذاکرات کے ساتھ جنگ بندی کیلئے بھی تیار نہ تھا، وہ نہ صرف جنگ بندی پر آمادہ ہوا بلکہ مذاکرات پر بھی مجبور ہوا۔ 

برسوں کی اکڑ چند گھنٹوں میں پانی کی طرح بہہ گئی۔ جنوبی ایشیا کا جغرافیائی سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو گیا ہے اور یہ پاک فوج کا ایمان، تقویٰ، جہاد فی سبیل اللہ میں یقین تھا جس نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بدل تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
مدینہ منورہ کے بازاراور شاہراہوں کو ماہِ رمضان کی آمد سجا دیا گیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
ایک میچ پر بہت باتیں ہورہی ہیں، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈکپ جیتنے پر ہے: شاداب خان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کا دور افتادہ گاؤں جہاں ہر شخص لاکھوں کے سائبر فراڈ میں ملوث ہے
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے وہ ممالک جو بچوں تک سوشل میڈیا کی رسائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
نمیبیا کو 102 رنز سے شکست، ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی نمیبیا کیخلاف جیت، سپر 8 کی لائن اپ مکمل،12 ٹیموں کا سفر ختم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اس تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
تازہ ترین
پشاور میں رمضان کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
5 نجی جزائر کی ملکیت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تو ایسا ممکن ہے
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کو کامیاب بنانے کا دلچسپ راز جانتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان انڈیا اب بڑا میچ نہیں رہا، یہ وہ پاکستان نہیں جو میانداد، وسیم اکرم کے وقت ہوتا تھا: گنگولی
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
وادی تیراہ کے علاقے میدان سے نقل مکانی کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
تازہ ترین
چیف فائر افسر کے کمیشن کے سامنے سنسنی خیز انکشافات
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پڑوسی نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا، لاش ڈرم سے برآمد
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت نے پہلی بار اسکولوں کو ملنے والے بجٹ کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
تازہ ترین
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے جو اس عمر میں معجزے سے کم نہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
احسن اقبال کی امیر جماعت اسلامی بنگلادیش سے ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026