Skip to content
  • Sunday, 7 June 2026
  • 7:36 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستانی معیشت کا گیم چینجر ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی 16 ماہ سے خاموش

حالیہ پوسٹس

  • ابھی تک موصول متعدد فارم45کے مطابق پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہے، شفیع جان کا دعویٰ
  • لمبی اور صحت مند زندگی کیلئے ہر ہفتے کتنے گھنٹے ورزش کرنا چاہیے؟
  • مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے اسمبلی سے نکالا جائےگا، بلاول
  • گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور منتقل کرکے ہماراووٹ بینک متاثرکیاگیا: قمر زمان کائرہ
  • ‘پتا نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کےکپڑوں سے نکلےگا’، حنا پرویزکا گلوکارکے بیان پر ردعمل
Headline تازہ ترین

پاکستانی معیشت کا گیم چینجر ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی 16 ماہ سے خاموش

DAILY MITHAN May 13, 2026 0


پاکستانی معیشت کا گیم چینجر ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی 16 ماہ سے خاموش

جنوری 2025 کے بعد سے ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد نہ ہونے پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کی صلاحیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان کی معیشت کے گیم چینجر  منصوبے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف) سی کی اپیکس کمیٹی کے 16 ماہ سے خاموش رہنے پر سوالات اٹھنے لگے۔

پاکستان کی معیشت کیلئے گیم چینجر قرار دی جانے والی ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا 2 جنوری 2025 کے بعد سے ایک بھی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جس سے اس کے متحرک رہنے اور بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کی صلاحیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی موجودگی میں ایس آئی ایف سی کی 11ویں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا اور 2025 کیلئے اہداف مقرر کیے گئے تھے۔

اس کے بعد سے ایس آئی ایف سی کی اعلیٰ ترین فیصلہ کمیٹی نمایاں طور پر خاموش رہی ہے، حالانکہ اسے سول و عسکری ہم آہنگی کے ساتھ ’’ون ونڈو‘‘ فاسٹ ٹریک پلیٹ فارم کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا تاہم رابطہ کرنے پر ایس آئی ایف سی کے ایک سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ 2 جنوری 2025 کے بعد ایپکس کمیٹی کا ایک اجلاس خاموشی سے منعقد ہوا تھا۔

نچلی سطحیں فعال ہیں مگر اعلیٰ سطح کی پیشرفت کا فقدان ہے، ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا آخری اجلاس بھی جون 2025 میں یعنی تقریباً 11 ماہ قبل منعقد ہوا تھا۔

 ایگزیکٹو کمیٹی کا 14واں اجلاس 18 جون 2025 کو منعقد ہوا تھا، اگرچہ ایس آئی ایف سی کی اعلیٰ سطح کی کمیٹیاں طویل عرصے سے اجلاس منعقد نہیں کر رہیں، تاہم کونسل سیکرٹریٹ فعال ہے۔

 کہا جاتا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی امپلیمنٹیشن (عملدرآمد) کمیٹی باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرتی ہے، لیکن اعلیٰ ترین (اپیکس) سطح کے نمایاں اجلاس اس انداز سے منعقد نہیں ہو رہے، جو 2023 کے وسط میں ایس آئی ایف سی کے قیام اور 2024 میں اس کے عروج کے دوران ہو رہے تھے۔

 ایس آئی ایف سی کو بڑے اہداف کے ساتھ قائم کیا گیا تھا تاکہ دفاع، زراعت، معدنیات، توانائی اور آئی ٹی کے شعبوں میں منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا کر خلیجی ممالک، چین اور یورپ سے اربوں ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ لائی جا سکے۔

 ابتدائی نتائج میں بعض شعبوں میں محدود بہتری دیکھی گئی، تاہم، ناقدین کا کہنا ہے کہ ساختی رکاوٹیں، منصوبوں پر سست عملدرآمد اور حقیقی سرمایہ کاری کی کم سطح بدستور برقرار ہے۔

ایس آئی ایف سی کے نمائندے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ پلیٹ فارم عملی سطح پر فعال اور مؤثر ہے، ایک ذریعے کے مطابق ایپکس کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب خان نے حال ہی میں بین الاقوامی کاروباری فورمز سے خطاب کرتے ہوئے 2026 میں جاری اصلاحات اور مواقع کو اجاگر کیا تھا۔

آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری توقعات سے کم رہی ہے اور متعدد اعلیٰ سطحی مفاہمتی یادداشتیں اب تک عملی منصوبوں میں تبدیل نہیں ہو سکیں۔

پاکستان میں سیاسی غیر یقینی، بیوروکریٹک رکاوٹیں، سکیورٹی خدشات اور پالیسی کے عدم تسلسل جیسے مسائل کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا مشکل ہو رہا ہے، ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کی کشش اس کی اعلیٰ سطحی سرپرستی اور تیز رفتاری میں تھی۔

ایپکس اور ایگزیکٹو کمیٹی کے باقاعدہ اجلاسوں کے بغیر خدشہ ہے کہ ایس آئی ایف سی صرف ایک اور بیوروکریٹک ادارہ بن کر رہ جائے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ابھی تک موصول متعدد فارم45کے مطابق پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہے، شفیع جان کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
لمبی اور صحت مند زندگی کیلئے ہر ہفتے کتنے گھنٹے ورزش کرنا چاہیے؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے اسمبلی سے نکالا جائےگا، بلاول
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور منتقل کرکے ہماراووٹ بینک متاثرکیاگیا: قمر زمان کائرہ
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
‘پتا نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کےکپڑوں سے نکلےگا’، حنا پرویزکا گلوکارکے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایک اہم اپ ڈیٹ کر دی گئی
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج آنے کا سلسلہ جاری
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
لائیو: گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے ابتدائی نتائج نقشے کی مدد سے دیکھیں 07 جون ، 2026
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں کتنے نمبر آپ دیکھ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کی سب سے چوڑی سڑک کونسی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ بلوچستان کا تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
15سالہ سوریاونشی کو بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ، والدین کو بھی ساتھ رکھا جائیگا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کی جانب سے فلوٹنگ اے آئی سرچ بار فیچر کی آزمائش
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
آن ڈیوٹی تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کے بھائی کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
بسوں، ویگنوں، رکشوں، ٹیکسیوں میں کیو آر پینک بٹن نصب کرنیکا فیصلہ، یہ کسطرح کام کریگا؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر حکومتی مؤقف درست قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
4 بار فٹبال ورلڈکپ فاتح کی درست پیشگوئی کرنیوالے نے اس سال کی ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا نام بتا دیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
قلعہ عبداللّٰـہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
گیس غبارے میں پرواز، بحرِ اوقیانوس عبور کرکے ٹیم امریکا سے یورپ پہنچ گئی
DAILY MITHAN Jun 7, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اُمید ہے بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
پاکستان
آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری، 27 فیصد سے زائد اضافہ تجویز
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: احسن اقبال
DAILY MITHAN Jun 6, 2026