وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر وضاحت


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر وضاحت

فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی صحت سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن افواہیں پھیلا کر انہیں یہ بات کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

لندن میں پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنی صحت سے متعلق کہا کہ مجھے کینسر ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں، مجھے پیراتھائیرائیڈ کا مسئلہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میرے بیماری پر سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ویلاگز بنائے جا رہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کیلئے پوچھا جا رہا ہے کہ میں نے اپنا علاج پاکستان سے کیوں نہیں کروایا تو انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میرا سارا علاج پاکستان میں ہی ہوتا ہے لیکن پیراتھائیرائیڈ ایسی بیماری ہے جس کا علاج پوری دنیا میں صرف دو ممالک میں ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیرا تھیارائیڈ کا علاج انگلینڈ میں بھی نہیں ہے اور صرف سوئٹزرلینڈ اور امریکا ایسے ممالک ہیں جہاں اس بیماری کا علاج ممکن ہے، گزشتہ برس جنوری میں سوئٹزر لینڈ میں ان کی سرجری ہوئی، تھی اب بھی علاج کرواکر وہ چند میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ اپنی بیماری سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتی تھیں، ان کی ایسی تربیت ہی نہیں کہ وہ وکٹم بن کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کریں لیکن جھوٹی افواہوں کی وجہ سے انہیں اس پر بات کرنا پڑی۔

کارکنان سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے سروے کرالیے ہیں، فتنہ اور انتشار تحریک بالکل نیچے جا رہی ہے اور ن لیگ اوپر جا رہی ہے۔

لندن میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اسموگ 8-7 سال سے ہے، اس کے خاتمے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھٹے کے کالے دھوئیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑ رہے ہیں، مُنجی جلانے والے کسانوں کو روکنے کیلئے بھی ترغیبات دے رہے ہیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں لوگوں کو گھر گھر دل، کینسر اور ہیپاٹائٹس کی دوائیں مفت دے رہے ہیں، غریبوں کو گھر بنانے کیلئے صفر فی صد شرح سود پر 15 لاکھ روپے قرضہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کارکنان کو بتایا کہ پنجاب میں نواز شریف آئی ٹی سٹی اور آرٹیفشل انٹیلی جینس سٹی بھی بنا رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *