Skip to content
  • Sunday, 15 February 2026
  • 3:17 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی درخواست کی: امریکی اخبار

حالیہ پوسٹس

  • سائنسدانوں نے انسانوں میں خود غرضی کا علاج ڈھونڈ نکالا
  • خاندان اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لیے بغیر عمران خان کی اسپتال منتقلی قبول نہیں: پی ٹی آئی
  • فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • جماعت اسلامی کا پولیس تشدد کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • لاہور ہائیکورٹ کا بغیر اجازت شادی پر شوہرکو پہلی بیوی کو 10لاکھ روپے حق مہرکی رقم فوری دینےکا حکم
تازہ ترین

نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی درخواست کی: امریکی اخبار

DAILY MITHAN Jan 15, 2026 0


نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی درخواست کی: امریکی اخبار

فوٹو: فائل

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر ممکنہ امریکی فوجی حملہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے بدھ کے روز صدر ٹرمپ سے بات کی، اسی روز امریکی صدر نے یہ بیان دیا کہ انہیں ’دوسری جانب سے انتہائی اہم ذرائع‘ سے معلومات ملی ہیں جن کے مطابق ایران میں مظاہرین کی ہلاکتیں رک گئی ہیں اور مظاہرین کی سزائے موت پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ 

اس بیان کو اس بات کا اشارہ سمجھا گیا کہ صدر ٹرمپ ایران پر ممکنہ امریکی حملے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

تاہم امریکی اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی صدر ٹرمپ نے اسی نوعیت کا مبہم اشارہ دیا تھا حالانکہ اس وقت وہ ایران پر حملے کا فیصلہ تقریباً کر چکے تھے۔ 

ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے فوجی کمانڈرز کی جانب سے پیش کردہ فوجی آپشنز کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا ہے اور حملے کا فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ایرانی سکیورٹی ادارے ملک گیر احتجاج کے معاملے پر آگے کیا اقدام کرتے ہیں۔

اس معاملے پر وائٹ ہاؤس نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کا فیصلہ آخری لمحوں میں تبدیل کیا۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلی خلیجی ملکوں کی سفارتی کوششوں کے باعث عمل میں آئی۔ سعودی عرب، قطر اور عمان نے واشنگٹن سے ہنگامی مذاکرات کیے اور ٹرمپ کو فوجی کارروائی مؤخر کرنے پر یہ کہہ کر آمادہ کیا کہ تہران کو اپنے ‘اچھے عمل’ کا مظاہرہ کرنےکا موقع دینا چاہیے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے انسانوں میں خود غرضی کا علاج ڈھونڈ نکالا
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
تازہ ترین
خاندان اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لیے بغیر عمران خان کی اسپتال منتقلی قبول نہیں: پی ٹی آئی
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
تازہ ترین
جماعت اسلامی کا پولیس تشدد کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ کا بغیر اجازت شادی پر شوہرکو پہلی بیوی کو 10لاکھ روپے حق مہرکی رقم فوری دینےکا حکم
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
باچاخان یونیورسٹی چارسدہ، غیرملکی ترانہ پڑھنے پر 4 طلبا یونیورسٹی سے فارغ
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
جیونیوز کی خصوصی نشریات، شہرت یافتہ کھلاڑی، تجزیہ کار اور ماہرین رائے دیں گے
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
ہمارا پریشر اتنا تگڑا نہیں کہ ہم کچھ حاصل کرسکیں: علی امین گنڈا پور
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
اس حکومت اور 18ویں ترمیم کو ردکرتے ہیں،لعنت ہے ایسی وزارت پرکہ میرےبچےگٹر میں گرکر مرجائیں: مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
نیوزی لینڈ کو شکست دیکر جنوبی افریقی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
ڈھاکا:الیکشن میں کامیاب جماعت اسلامی کے امیدوار حریف امیدوار کے گھر پہنچ گئے، والدہ سے مل کر رو پڑے
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
میں نے 14 سال جیل کاٹی، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کر دیا: صدر زرداری
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
حکومت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
‘ٹیم فارم میں ہے، انشاء اللہ اچھا ہوگا’، محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے کولمبو پہنچ گئے
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
حکومت نے عمران خان کیلئے 2 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو کے اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنےکی کوشش، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعددکارکن گرفتار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
بتایا گیا ہے حکومت عمران خان کو شفا انٹرنیشنل لیجانے کیلئے رضامند ہے: سلمان اکرم راجا
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
صوبوں کی تقسیم کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے، خالد مقبول صدیقی
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کا ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں علاج کریں گے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Feb 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرے گا: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026