Skip to content
  • Wednesday, 18 February 2026
  • 7:34 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ملک میں مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

حالیہ پوسٹس

  • ایک میچ پر بہت باتیں ہورہی ہیں، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈکپ جیتنے پر ہے: شاداب خان
  • پنجاب کا دور افتادہ گاؤں جہاں ہر شخص لاکھوں کے سائبر فراڈ میں ملوث ہے
  • دنیا کے وہ ممالک جو بچوں تک سوشل میڈیا کی رسائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں
  • نمیبیا کو 102 رنز سے شکست، ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح
  • پاکستان کی نمیبیا کیخلاف جیت، سپر 8 کی لائن اپ مکمل،12 ٹیموں کا سفر ختم
کاروبار

ملک میں مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

DAILY MITHAN May 8, 2025 0


ملک میں مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

اشیاء کی برآمدات میں اضافہ ہوا اور افراط زر کی شرح مسلسل 9 ماہ سے سنگل ڈیجیٹ میں ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان میں سالانہ مہنگائی کی شرح اپریل میں مسلسل چھٹے مہینے کم ہو کر 0.28 فیصد پر آگئی، جو مارچ میں 0.7 فیصد تھی،  یہ گزشتہ چھ دہائیوں کی کم ترین سطح ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق اپریل میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) میں کمی گزشتہ سال کے اسی مہینے میں ریکارڈ کی گئی 17.34 فیصد سے نمایاں ہے۔ 

معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت کی جانب سے حالیہ بجلی کے نرخ میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی سے آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں مزید کمی آسکتی ہے، بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی منفی میں بھی جا سکتی ہے جو گھریلو بجٹ کے لیے حقیقی ریلیف کا باعث بنے گی۔

خوراک اور مشروبات کی قیمتوں میں کمی مارچ کے مقابلے میں اپریل میں کچھ کم ہو کر -4.82 فیصد رہی (مارچ میں -5.1 فیصد)، جس کی بنیادی وجہ خراب ہونے والی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 26.7 فیصد کمی ہے۔

دیگر اہم شعبوں میں بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا: ٹرانسپورٹیشن میں3.91 فیصد کمی آئی جو مارچ میں 1.2 فیصد تھی  جبکہ ہاؤسنگ و یوٹیلٹیز میں 2.62 فیصد کمی دیکھی گئی جو مارچ میں 2.2 فیصدتھی۔

کچھ زمروں میں قیمتوں کا دباؤ کم ہوا: ملبوسات و جوتوں کی مہنگائی 13.5 فیصد سے کم ہو کر 9.1 فیصد پر آگئی، تعلیمی اخراجات میں بھی کچھ کمی ہوئی تاہم، گھریلو آلات کی دیکھ بھال کی لاگت 3.7 فیصد سے بڑھ کر 4.02 فیصد ہوگئی۔

صحت کی خدمات 13.8 فیصد سے بڑھ کر 14.15 فیصد ہوئیں اور تفریح و ثقافت میں اضافہ 7.7 فیصد سے بڑھ کر 8.8 فیصد تک پہنچا۔ 

الکوحلک مشروبات اور تمباکو کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو 7.5 فیصد سے بڑھ کر 7.94 فیصد ہو گیا تاہم، تعلیمی اخراجات میں کچھ کمی آئی جو  11.9 فیصد سے کم ہو کر 10.9 فیصد ہو گئے۔

حکومت کے مطابق مالی سال 2024-25 کے پہلے 10مہینوں (جولائی تا اپریل) میں اوسط مہنگائی کی شرح 4.73 فیصد رہی جو گزشتہ سال اسی مدت میں 25.97فیصد تھی۔

اپریل میں شہری علاقوں میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.5 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں صرف 0.10 فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال اپریل میں یہ شرح بالترتیب 19.4 فیصد اور 14.5 فیصد تھی۔

اپریل 2025 میں تھوک قیمتوں کے اشاریہ (WPI) میں -2.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ مارچ میں یہ کمی 1.6 فیصد تھی۔ اپریل 2024 میں اسی اشاریے میں 13.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔ 

ماہانی بنیاد پر، اپریل 2025 میں WPI میں 1.3فیصد کمی ہوئی جبکہ مارچ میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بنیادی مہنگائی (core inflation)، جس میں خوراک اور توانائی شامل نہیں ہوتی، اپریل میں سالانہ بنیاد پر کم ہو کر 7.4 فیصد ہو گئی جو مارچ میں 8.2 فیصد اور اپریل 2024 میں 13.1 فیصد تھی۔ تاہم، ماہ بہ ماہ بنیاد پر اس میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ قیمتوں کے دباؤ میں کمی کے باوجود پاکستان کی حقیقی سود کی شرح  جو اس وقت 11.72 فیصد پوائنٹس ہے (جبکہ مرکزی بینک کی پالیسی ریٹ 12 فیصد ہے) دنیا کی بلند ترین شرحوں میں شمار ہوتی ہے۔

ماہرین کا انتباہ ہے کہ طویل عرصے تک زیادہ حقیقی سودی شرح برقرار رکھنا معیشت کی بحالی میں رکاوٹ بن سکتا ہے اور حکومتی قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ کو بھی بڑھا سکتا ہے۔ 

ماہرین کا مطالبہ ہے کہ اسٹیٹ بینک جب کہ مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر ہے اور مستقبل میں منفی میں جا سکتی ہے، پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ تک لے آئے۔ ان کے مطابق بنیادی مہنگائی (core inflation) پالیسی ریٹ کے تعین کا کلیدی اشاریہ ہے اور موجودہ حالات میں پالیسی ریٹ میں خاطر خواہ کمی کی گنجائش ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
کاروبار
آئی ایم ایف کی شرط، کیپٹو پاور پلانٹ پر لیوی عائد، بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
کاروبار
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
کاروبار
عوام پر فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے، ڈیزل پر 94 روپے سے زائد ٹیکسز کا بوجھ
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
کاروبار
پاکستان میں سونے کے کتنے ذخائر ہیں اور ان کی مالیت کیا ہے؟ تفصیلات جاری
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
کاروبار
حکومتی کمپنیوں کی جانب سے سرکاری خزانے کو 833 ارب روپے کا نقصان، رپورٹ جاری
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
کاروبار
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
کاروبار
یو اے ای نے پاکستان سے قرض کی واپسی کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع کردی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
کاروبار
دنیا بھر سے سب سے زیادہ ترسیلات کس شہر سے پاکستان بھیجی گئیں؟ اعداد و شمار جاری
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
کاروبار
بجلی سبسڈی نہ ملنے سے اسٹیل سیکٹر کو 150 ارب کا نقصان، سنگین معاشی نتائج کا خدشہ
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
کاروبار
نئے سولر نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کے بعد پروٹیکٹڈ صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنیکی تجویز
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
کاروبار
ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
کاروبار
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ششماہی زری پالیسی رپورٹ جاری کردی
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
کاروبار
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے سے زائد کا اضافہ
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
کاروبار
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ پروگرام پر عمل درآمد کا اعادہ
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
کاروبار
ملکی تاریخ میں پہلی بار پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
کاروبار
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 59 اعشاریہ 65 کروڑ ڈالر کا اضافہ
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
کاروبار
نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
کاروبار
وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
کاروبار
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار سے زائد کی کمی
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
کاروبار
ایران امریکا مذاکرات سے قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
DAILY MITHAN Feb 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
احسن اقبال کی امیر جماعت اسلامی بنگلادیش سے ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026