Skip to content
  • Friday, 13 February 2026
  • 3:42 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ملک بھر میں 48گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں 344 افراد جاں بحق، 148 زخمی

حالیہ پوسٹس

  • مساجد کے باہر گداگری اور اشیاء فروخت کرنے پر پابندی عائد
  • عمران خان کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا، دعا کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتا: شاہ محمود
  • نجومی کا ‘کالا جادو’ کرنے کا دعویٰ، بیٹی نے ماں کو ہی قتل کر ڈالا
  • چین میں سڑک پر پڑنے والے گڑھے نے تباہی مچادی، ویڈیو وائرل
  • الیکشن کمیشن کا اختر مینگل کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان
تازہ ترین

ملک بھر میں 48گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں 344 افراد جاں بحق، 148 زخمی

DAILY MITHAN Aug 16, 2025 0


ملک بھر میں 48گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں 344 افراد جاں بحق، 148 زخمی

فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: ملک بھر میں 48 گھنٹوں میں بارشوں اور  سیلاب کے باعث  حادثات  میں 344 افراد جاں بحق  اور  148 زخمی ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق شمالی علاقہ جات میں بارشوں کی صورت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید اضافےکا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے  نے ہدایت کی ہےکہ بارشوں  اور  سیلاب کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، سیاح اگلے 5 سے 6 دن شمالی علاقہ جات کا سفرکرنے سےگریزکریں۔

 پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جارہا ہے۔ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جارہا ہے۔

این ڈی ایم کے مطابق  مسلح افواج اور فلاحی اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اےکا کہنا ہےکہ تمام متعلقہ اداروں کی جانب سےجاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جارہی ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا، 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ 11 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔

پروونشل اتھارٹی کے مطابق متاثرہ اضلاع کے لیےمجموعی طور پر50 کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں، جس میں سے بونیر کے لیے 15 کروڑ روپے جاری کیےگئے جب کہ باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کے لیے 10، 10 کروڑ روپے اور اور سوات کے لیے 5 كروڑ روپے جاری کیےگئے۔

 صوبےکے 11 اضلاع کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے متاثر ہوئے: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ صوبے کے 11 اضلاع کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار817 ہے۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں 32 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے، 545 ریسکیو اہلکار اور90 گاڑیاں اور کشتیاں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ بونیر میں 159 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 100 افراد کو زندہ بچالیا گیا، باجوڑ میں 20 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص لاپتا ہے، بٹگرام میں 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 10 افراد لاپتا ہیں۔

ادھر وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون کا کہنا ہےکہ اس سال مئی جون سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، جی بی کےتقریباً تمام اضلاع میں سیلاب نےتباہی مچائی ہے، حالیہ سیلاب میں 7 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، سیلاب کے باعث 4 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

وزیر داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےگلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھ گیا ہے، سیلاب سے 318 گھر تباہ ہوئے ہیں اور 674 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
مساجد کے باہر گداگری اور اشیاء فروخت کرنے پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
عمران خان کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا، دعا کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتا: شاہ محمود
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
نجومی کا ‘کالا جادو’ کرنے کا دعویٰ، بیٹی نے ماں کو ہی قتل کر ڈالا
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
چین میں سڑک پر پڑنے والے گڑھے نے تباہی مچادی، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا اختر مینگل کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
پانچویں تاریخ گزر گئی، کریم آباد کا انڈر پاس اب تک تعمیر نہ ہوسکا
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
خوبصورت ایشیائی ملک ورک فرام ہوم کرنے والوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی احتجاج کا معاملہ، پارلیمنٹ جانیوالے تمام راستے بند، اراکین اسمبلی کو بھی روک لیا گیا
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
سیوریج لائن کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
چور دکان سے زیورات چرا کر گدھے پر بیٹھ کر فرار
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
انضمام الحق پشاور زلمی کے بعد راولپنڈی سے منسلک ہوگئے
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
4 ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں، عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے: رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
جنرل باجوہ پھسلے نہیں، دل میں خرابی کی وجہ سے بیہوش ہو کر گرے تھے، فیملی ذرائع
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
آئر لینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان پال اسٹرلنگ انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
مشرف کالونی میں فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
رمضان سے قبل مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے جنوبی حصے پر اثر انداز ہونے کا امکان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
فلپائنی فوڈ انفلوئنسر کو زہریلا کیکڑا کھانا مہنگا پڑگیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی کُھل کر تعریف، بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے ویڈیو AI سے بنی قرار دیدی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرے گا: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی: مریم نواز
DAILY MITHAN Feb 12, 2026