
وکٹ کیپر بیٹر محمدرضوان کو پاکستان وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
محمدرضوان کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات ختم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے محمدرضوان کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈےکا کپتان مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدرضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی اور سلیکٹرز نے بھی محمدرضوان کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کی۔ ذرائع نے بتایاکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
Leave a Reply