Skip to content
  • Friday, 23 January 2026
  • 12:56 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا

حالیہ پوسٹس

  • حکومت طویل مدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینےکیلئے پرعزم ہے، وفاقی وزیرخزانہ
  • وادی تیراہ میں بارش اور شدید برفباری، 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں، ریسکیو آپریشن جاری
  • پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے
  • ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی، پلیئرز نے ہاتھ بھی ملائے
  • ہاکی ورلڈکپ 2026 کےکوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا

DAILY MITHAN May 7, 2025 0


اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا جس  میں اعلیٰ فوجی حکام، وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

اعلامیے کے مطابق فورم نے بھارت کے حملوں میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کے بلااشتعال، بزدلانہ اور غیرقانونی جنگی اقدام سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر غور کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختار سرزمین پر مربوط میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کیے، جن میں پنجاب کے علاقوں سیالکوٹ، شکرگڑھ، مریدکے اور بہاولپور کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کے علاقے کوٹلی اور مظفرآباد شامل تھے۔ 

اعلامیے کے مطابق یہ حملے بلااشتعال اور بلاجواز تھے اور دانستہ طور پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں بھارت نے نام نہاد دہشت گرد کیمپس کی موجودگی کا جھوٹا بہانہ بنا کر نشانہ بنایا گیا  جس کے نتیجے میں معصوم مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جن میں مساجد بھی شامل تھیں

اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارت کے اس جارحانہ اقدام سے برادر خلیجی ممالک کی کمرشل پروازیں بھی شدید خطرے سے دوچار ہوئیں، جس سے ہزاروں مسافروں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں۔ علاوہ ازیں، نیلم-جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، جو بین الاقوامی کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

این ایس سی نے ان غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی، جنہیں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا، اور جو بین الاقوامی قانون کے تحت واضح طور پر جنگی اقدامات کے زمرے میں آتے ہیں

اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت، پاکستان کو اپنے دفاع میں جواب دینے کا حق حاصل ہے، اور پاکستان کسی بھی وقت، جگہ اور طریقے سے اپنے معصوم شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کا بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کو اس ضمن میں مناسب کارروائی کے مکمل اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ این ایس سی بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بھارت کی بلااشتعال اور غیرقانونی کارروائیوں کی سنگینی کو تسلیم کرے اور بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی کھلی خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان  وقار اور عزت کے ساتھ امن کے لیے پُرعزم ہے اور واضح کرتا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اپنی باعزت قوم کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

پاکستانی فضائیہ اور بری افواج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا جس کی ویڈیوز ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بھی دکھائیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
حکومت طویل مدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینےکیلئے پرعزم ہے، وفاقی وزیرخزانہ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
تازہ ترین
وادی تیراہ میں بارش اور شدید برفباری، 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں، ریسکیو آپریشن جاری
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
تازہ ترین
پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی، پلیئرز نے ہاتھ بھی ملائے
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
ہاکی ورلڈکپ 2026 کےکوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
امریکا نے غزہ پیس بورڈ کے بعد’نیوغزہ’ کا منصوبہ پیش کر دیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کمیٹی قائم کر دی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، 3 صحافیوں سمیت مزید 15 فلسطینی شہید
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی، اعداد و شمار جاری
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے لمبی عمر کا راز دریافت کرلیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات کا اے آئی کی مدد سے مصنوعی بارش سے پانی کی قلت دور کرنے کا منصوبہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا ایک اور بڑا نقصان دریافت
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
غزہ پیس بورڈ میں جانا فقط ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
زمبابوے کو شکست دیکر پاکستان اگلے مرحلے میں پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر اپوزیشن کا حکومت سے ایوان کو اعتماد میں لینےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کی جانب سے ایک وئیر ایبل اے آئی پن کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
اہلیہ سے طلاق کے بعد بھارتی کرکٹر کو گرل فرینڈ بھی چھوڑ گئی، جوڑے نے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
گل پلازہ میں آگ کس وقت لگی، ایمبولنس کب پہنچنا شروع ہوئیں؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ چار پانچ زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jan 20, 2026